حکومت نے فسطائیت کی انتہا کی، پیچھے نہیں ہٹیں گے، آئندہ زیادہ منظم جلسہ کرینگے، بیرسٹر گوہر خان

ہفتہ 21 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ لاہورحکومت نے تمام راستے بند کر کے فسطائیت کی انتہا کر دی، پیچھے نہیں ہٹیں گے، آئندہ اس سے بھی بہتر اور منظم جلسہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:علی امین گنڈاپور جلسہ گاہ پہنچے تو لائٹیں بند کر دی گئیں، بیرسٹر سیف

ہفتہ کے روز لاہور رنگ روڈ کاہنہ جلسہ عام کے اختتام پر واپس روانہ ہوتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر خان نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کی مقامی انتظامیہ نے ہمیں این او سی جاری کیا اور مقررہ وقت 6 بجے رکھا، لاہور میں کون سا جلسہ ہوتا ہے جو 6 بجے ختم ہوتا ہے؟۔

مزید  پڑھیں:پی ٹی آئی جلسہ کامیاب رہا، فواد چوہدری کا دعویٰ

انہوں نے کہا کہ حکومت نے جلسہ گاہ کی طرف جانے والے تمام راستوں پر رکاوٹیں کھڑی کر رکھی تھیں، میں خود بہت ہی مشکل سے جلسہ گاہ تک پہنچا، حد ہے کہ ہمیں جلسہ کے لیے صرف 6 بجے کا وقت دیا گیا، جس میں ہم نے صرف 5 منٹ کی ہی تقریر کی۔

یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور اتمام تر دعوؤں کے باوجود جلسہ گاہ پہنچنے میں ناکام, کارکنان میں مایوسی

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ 6 بجے کے بعد ہمارے جلسے کا ساؤنڈ سسٹم اور لائٹیں بجھا دی گئیں، اس طرح کے جبر سے ہم رکنے والے نہیں ہیں، کارکن مایوس نہ ہوں، ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے، آئندہ اس سے بھی بہتر اور منظم جلسہ کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا کی پاکستان میں توانائی، معدنیات اور انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

کوکین کوئین انمول عرف پنکی نے جب جیل میں من پسند لباس پہننے کی خواہش ظاہر کی تو کیا ہوا؟

ہنر مند نوجوان ہی پاکستان کی پائیدار ترقی کی ضمانت ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

انتخابات تک آزاد کشمیر میں رہوں گا، احتجاج ختم کرکے مذاکرات کیے جائیں، بلاول بھٹو

فرانس کا عالمی چیمپئن بننے کا خواب چکنا چور، اسپین فائنل میں پہنچ گیا

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!