مارخور کے مینٹور مصباح الحق چیمپیئنز کپ چھوڑ کر امریکا کیوں چلے گئے؟

اتوار 22 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مارخور ٹیم کے مینٹور مصباح الحق چیمپیئنز کپ چھوڑ کر پہلے سے طے شدہ کمٹمنٹ کے تحت امریکا روانہ ہوگئے ہیں۔ بورڈ ذرائع نے بتایا کہ مصباح الحق نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی اجازت اور منظوری سے امریکا کا سفر کیا، جہاں وہ پہلے سے شیڈول چیئرٹی ایونٹس میں شرکت کر رہے ہیں۔

سابق کپتان نے چیمپیئنز کپ میں مینٹور کی حیثیت سے تقرری کے وقت ہی امریکا میں ہونے والے اس ایونٹ سمیت اپنی دیگر مصروفیات سے پی سی بی کو آگاہ کر دیا تھا۔ تاہم مصباح الحق کو اس عمل پر تنقید کا بھی سامنا ہے۔

مزید پڑھیں:مارخورز، لائنز کا شکار ہوگئے ، 35 رنز سے شکست

سوشل میڈیا پر اکثر صارفین نے سابق کپتان پر تنقید کرتے ہوئےکہا ہےکہ جب مینٹور کے عہدے پر مصباح الحق بھاری معاوضے لے رہے ہیں تو انہیں اس ایونٹ کو اہمیت دینا چاہیے تھی۔ پی سی بی ذرائع کا کہنا ہےکہ مصباح الحق جلد وطن واپس لوٹ آئیں گے اور ان کی ٹیم کے اگلے راؤنڈ تک رسائی کی صورت میں وہ فائنل سے قبل ٹیم دوبارہ جوائن کرلیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp