چیمپیئنز ون ڈے کپ میں لائنز نے مارخورز کو 35 رنز سے شکست دے دی ہے۔
چیمپیئنز ون ڈے کپ کے آٹھویں میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے میں لائنز نے مارخور کو جیت کے لیے 368 رنز کا ہدف دیا۔
جوابی اننگز میں مارخورز مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 332 رنز بنا سکی۔
یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ون ڈے کپ، مارخورز نے اسٹالینز کو شکست دیدی
مارخورز کی جانب سے فخرالزمان نے 72 بالوں پر 82 رنز بنائے، آغا سلمان نے برق رفتار بیٹنگ کرتے ہوئے 39 گیندوں پر 69 رنز بنائے۔
بسم اللہ خان 20، افتخار احمد 25، محمد رضوان 20 اور عبدالصمد 42 رنز بنا سکے۔
اس سے قبل عبداللہ شفیق اور امام الحق کی جانب سے 110 رنز کی شاندار اوپننگ شراکت نے لائنز کو بڑا توٹل کھڑا کرنے میں مدد کی، دونوں اوپنرز نے بالترتیب 64 پر 52 اور 56 پر 51 رنز بنائے، دونوں اوپنرز کو زاہد محمود نے آؤٹ کیا۔
لائنز کی جانب سے عمیر یوسف نے 33 بالز پر 30 اور محمد طحہٰ نے 37 بالز پر 31 رنز بنائے۔
یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ون ڈے کپ کے میچ میں پینتھرز نے لائنز کو 84 رنز سے شکست دے دی
عمیر یوسف اور محمد طحہٰ کے آؤٹ ہونے کے بعد عرفان خان اور خوشدل شاہ بلے بازی کے لیے آئے شاندار بیٹنگ سے دھوم مچا دی، اس جوڑی نے 10 چوکے اور 8 چھکے لگائے اور147 رنز کی شراکت قائم کی۔
خوشدل شاہ نے 45 گیندوں پر 73 رنز بنائے، ان کی اننگز میں 4 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے، انہیں محمد عمران نے آؤٹ کیا۔
عرفان خان نے 10 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 56 گیندوں پر 100 رنز بنائے، مقررہ 50 اوورز میں لائنز 6 وکٹوں کے نقصان پر 367 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ون ڈے کپ : اسٹالینز نے لائنز کو 133 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دیدی
واضح رہے کہ چیمپیئنز ون ڈے کپ 2024 میں مارخورز کی یہ پہلی شکست ہے، اس سے قبل محمد رضوان مارخورز نے 3 میچ جیتے تھے اور تینوں میں کامیابی حاصل کی تھی۔
آج کے میچ کی خاص بات
آج کے میچ کی خاص بات یہ ہے کہ دونوں ٹیموں نے 300 سے اوپر رنز بنائے، لائنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 367 رنز اسکور کیے، جبکہ مارخورز نے جوابی اننگز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 332 رنز بنائے۔
مجموعی طور پر دونوں ٹیموں نے 699 رنز بنائے۔