ایف بی آر کا ٹیکس چوروں کے خلاف بڑی کارروائی کا منصوبہ، بھاری جرمانے عائد کرنے کی تجویز

اتوار 22 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس چوروں کے خلاف 6 بڑی کارروائیوں کا منصوبہ بنایا ہے، جس کے تحت مینوفیکچررز، ہول سیلرز، ڈسٹری بیوٹرز اور ریٹیلرز کے لیے 10 لاکھ روپے کا نیا جرمانہ عائد کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔

سینیئر معاشی رپورٹر مہتاب حیدر کے مطابق 7.1 کھرب روپے کی ٹیکس چوری کی نشاندہی کے بعد 10 بڑے ریونیو سیکٹرز سے ٹیکسوں کی وصولی کے لیے آزاد ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کے فیصلے کی منظوری کے بعد ایف بی آر نے 25 کروڑ روپے سے زائد کا کاروبار کرنے والی فیکٹریوں کے احاطے پر قبضے سمیت صفر، ہیچ اور نان فائلرز کے خلاف 6 بڑی کارروائیوں کا منصوبہ بنایا ہے۔

مزید پڑھیں:ٹیکس گوشوارے داخل کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع نہیں کی جائے گی، ایف بی آر

ایف بی آر نے مینوفیکچرر کی عدم رجسٹریشن کی صورت میں ایف بی آر کو وصول کرنے کی تقرری اور مینوفیکچرر، تھوک فروش، ڈسٹری بیوٹرز اور ریٹیلرز سے 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔

10 بڑے ریونیو سیکٹرز، جن کی شناخت آزاد ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کے لیے کی گئی ہے، ان میں ٹیکسٹائل، فنانشل اینڈ انشورنس، کیمیکل اور فرٹیلائزر، پی او ایل، تمباکو، آئرن اینڈ اسٹیل، مشروبات، چائے، سیمنٹ اور ریئل اسٹیٹ سرگرمیاں شامل ہیں۔ مثال کے طور پر ایف بی آر نے اندازا لگایا ہے کہ ٹیکسٹائل سیکٹر میں تینوں بڑے ٹیکسوں بشمول سیلز ٹیکس، انکم ٹیکس اور کسٹم ڈیوٹی میں 700 ارب روپے کا ٹیکس فرق ہے۔

مزید پڑھیں:تاجر دوست اسکیم کسی صورت واپس نہیں ہوگی، چیئرمین ایف بی آر

سیمنٹ سیکٹر میں ایف بی آر کے تخمینے کے مطابق ٹیکس کا فرق 100 ارب روپے ہے۔ مینوفیکچرر، تھوک فروش، ڈسٹری بیوٹرز اور خوردہ فروشوں کے خلاف عدم رجسٹریشن کے لیے نفاذ کے اقدامات کے لیے ایف بی آر نے ان مینو فیکچررز کے خلاف سخت کارروائی کی تجویز پیش کی جن کا ٹرن اوور 25 کروڑ روپے ہے۔

تھوک فروش، ڈسٹری بیوٹر 25 کروڑ روپے کا کاروبار اور ریٹیلرز جن کا ٹرن اوور 100 ملین روپے سے زیادہ ہے۔ پہلا ایکشن جو ٹیکس قوانین میں موجود ہے اور ایف بی آر کے ذریعے لاگو کیا جائے گا وہ تینوں کیٹیگریز بشمول مینوفیکچررز، ہول سیلرز، ڈسٹری بیوٹرز اور ریٹیلرز کے لیے یوٹیلیٹیز کو بلاک کرنا ہوگا۔

باقی 5 مجوزہ کارروائیوں میں سے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کا عمل تینوں زمروں کے لیے ہوگا۔ ایف بی آر نے مینوفیکچررز اور ہول سیل، ڈسٹری بیوٹرز سے عدم رجسٹریشن پر جائیدادوں کو منسلک کرنے کی تجویز پیش کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فیض حمید اب عمران خان کے خلاف گواہی دیں گے، فیصل واوڈا

پی ٹی آئی صوبے میں ایسے حالات پیدا کر رہی ہے جو گورنر راج کی راہ ہموار کرسکتے ہیں، بلاول بھٹو

وزیراعظم شہباز شریف کی ترکمانستان کے صدر سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر اتفاق

کورونا وبا: انسانیت بیچین تھی لیکن سمندری مخلوق نے سکھ کا سانس لیا

9 مئی فوج کے سینے میں زخم، فیض حمید کی سزا آنے والے فیصلوں کی ابتدا ہے، عمار مسعود

ویڈیو

کوئٹہ میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے سفری سہولت کا آغاز، گرین بس منصوبے میں پنک بسوں کا اضافہ

فیض حمید کو سزا، اگلا کون؟ عمران خان سے متعلق بڑی پیشگوئی

خضدار کی سلمٰی جو مزدوری کی کمائی سے جھونپڑی اسکول چلا رہی ہیں

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کی نیشنل سیکیورٹی اسٹریٹجی کا تاریخی تناظر

سیٹھ، سیاسی کارکن اور یوتھ کو ساتھ لیں اور میلہ لگائیں

تہذیبی کشمکش اور ہمارا لوکل لبرل