پاکستان نے رواں مالی سال کے پہلے2  ماہ میں کتنے ملین ڈالر مالیت کے موبائل فون درآمد کیے؟

اتوار 22 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان نے رواں مالی سال 2024-25 کے پہلے 2 ماہ (جولائی تا اگست) کے دوران 143.889 ملین ڈالر مالیت کے موبائل فون درآمد کیے جو گزشتہ مالی سال 2023-24 کے اسی عرصے میں 179.453 ملین ڈالر کے مقابلے میں 19.82 فیصد کا منفی اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔

پاکستان نے مالی سال 2023-24 کے دوران 1.898 ارب ڈالر مالیت کے موبائل فون درآمد کیے جبکہ مالی سال 2022-23 کے دوران یہ رقم 570.071 ملین ڈالر تھی۔

پاکستان نے رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ کے دوران 40.069 ارب روپے مالیت کے موبائل ہینڈ سیٹ درآمد کیے اور گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران 51.853 ارب روپے کے مقابلے میں 22.73 فیصد کے منفی رجحان کے ساتھ موبائل سیٹس درآمد کیے۔

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق اگست 2024 میں ماہانہ بنیادوں پر پاکستان کی موبائل فونز کی درآمدات میں 23.14 فیصد اضافہ ہوا اور یہ جولائی 2024 میں 64.483 ملین ڈالر کے مقابلے میں 79.406 ملین ڈالر رہیں۔

سالانہ بنیاد پر موبائل فون کی درآمدات میں 28.68 فیصد کا منفی اضافہ دیکھا گیا جو اگست 2023 میں 111.339 ملین ڈالر تھا۔

جولائی تا اگست 2024 کے دوران ملک میں ٹیلی کام کی مجموعی درآمدات 221.725 ملین ڈالر رہیں اور جولائی تا اگست 2023 کے دوران 240.293 ملین ڈالر کے مقابلے میں 7.73 فیصد منفی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اگست 2024 میں ایم او ایم کی بنیاد پر ٹیلی کام کی مجموعی درآمدات میں 16.36 فیصد اضافہ ہوا اور جولائی 2024ء میں 102.478 ملین ڈالر کی درآمدات کے مقابلے میں 119.247 ملین ڈالر رہیں۔ سالانہ بنیاد پر مجموعی ٹیلی کام درآمدات میں 20.34 فیصد کا منفی اضافہ دیکھا گیا جو اگست 2023 میں 149.704 ملین ڈالر تھا۔

مقامی مینوفیکچرنگ، اسمبلنگ پلانٹس نے کیلنڈر سال 2024 کے پہلے 7 ماہ (جنوری تا جولائی) کے دوران 18.95 ملین موبائل ہینڈ سی

ٹ تیار یا اسمبل کیے جبکہ تجارتی طور پر ایک ملین درآمد کیے گئے تھے۔

سرکاری اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ مقامی طور پر تیار یا اسمبل کردہ موبائل سیٹس جولائی میں 1.61 ملین سستے ہیں جبکہ تجارتی طور پر 0.16 ملین موبائل ہینڈ سیٹ درآمد کیے گئے ہیں۔

مقامی طور پر تیار کردہ یا اسمبل ہونے والے 18.95 ملین موبائل فون ہینڈ سیٹوں میں 6.85 ملین 2 جی اور 12.1 ملین اسمارٹ فونز شامل ہیں۔ اس کے علاوہ پی ٹی اے کے اعداد و شمار کے مطابق 62 فیصد موبائل ڈیوائسز اسمارٹ فونز کی شکل میں ہیں جبکہ 38 فیصد پاکستان نیٹ ورک پر 2 جی سیٹس ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp