گلگت بلتستان کی تاریخ کا پہلا میوزیم

پیر 23 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گلگت بلتستان کا پہلا میوزیم علاقے کی تاریخ اور ثقافت کو محفوظ کرنے اور دنیا کے سامنے پیش کرنے کے لیے ایک اہم قدم ہے، گلگت بلتستان ہمیشہ سے قدیم تہذیبوں اور مختلف ثقافتوں کا مرکز رہا ہے جہاں کئی ثقافتی اور تجارتی راستے آپس میں ملتے تھے۔ اس خطے کی قدیم روایات، طور طریقوں اور لباس کو محفوظ کرنے اور دِکھانے کے لیے ایک میوزیم کا قیام ضروری تھا۔

یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان کی قدیم و جدید تاریخ کو محفوظ بنانے کے لیے ہسٹری میوزیم کا قیام

یہ میوزیم علاقے کی ثقافت، تاریخی اشیا، روایتی لباس، ہتھیار، آرٹ، اور دستکاری کے نمونوں سمیت یہاں ہر موجود نایاب پرندوں اور جانوروں کو ایک جگہ جمع کرتا ہے۔

اس میوزیم میں گلگت بلتستان کی مختلف وادیوں کی ثقافتی پہچان کو اجاگر کیا گیا ہے۔

میوزیم میں مختلف حصے بنائے گئے ہیں، ہر حصے میں مخصوص علاقے کے مطابق اشیا رکھی گئی ہیں اور میوزیم ان علاقوں کی ثقافت کی عکاسی کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گولڑہ شریف ریلوے میوزیم میں کیا کچھ خاص ہے؟

میوزیم کا ایک حصہ موسیقی کے آلات کے لیے مخصوص ہے، جہاں علاقے کی قدیم موسیقی کے آلات رکھے گئے ہیں جو یہاں کی موسیقی کی تاریخ کو ظاہر کرتے ہیں۔

میوزیم میں قدیم دستاویزات اور معلومات ریسرچ کے بعد محفوظ کی گئی ہیں۔ ان میں علاقے کی تاریخ، زبان اور مذہبی کتب شامل ہیں جو اس بات کا ثبوت ہیں کہ گلگت بلتستان ہمیشہ علم و ادب کا مرکز رہا ہے، ہرعلاقہ ثقافت علم و ادب اور رہن سہن کے اعتبار سے مختلف ہے۔

یہ میوزیم نہ صرف سیاحوں کے لیے ایک دلچسپ جگہ ہے بلکہ یہاں مقامی لوگوں کے لیے بھی اپنے ثقافتی ورثے، تاریخ اور روایات کے بارے میں آگاہی ملے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل