گلگت بلتستان کی قدیم و جدید تاریخ کو محفوظ بنانے کے لیے ہسٹری میوزیم کا قیام

جمعرات 13 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گلگت بلتستان کی قدیم و جدید تاریخ ، کھیل، ثقافت اور آثار قدیمہ کو محفوظ بنانے کے لیے جی بی ہسٹری میوزیم  قائم کردیا گیا ہے، جہاں نیشنل اور انٹرنیشنل سیاحوں سمیت مقامی افراد کو گلگت بلتستان سے متعلق اہم معلومات میسر ہوں گی۔

گلگت بلتستان کی وادیوں میں انسانوں کی آمد ہزاروں سال پہلے ہوئی، یہاں سے گزرنے والے مسافروں اور آباد ہونے والوں نے اپنے ایسے آثار چھوڑے جو آج بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز ہیں۔

گلگت میں قائم جی بی ہسٹری میوزیم میں علاقے کی ہزاروں سال پرانی تاریخ ، آثار قدیمہ، نوادرات اور کھیل و ثقافت کے ساتھ ساتھ قدیم تہذیب کو ایک چھت تلے جمع کیا گیا ہے۔

لوگ یہاں سے معلومات کا خزانہ لے کر جاسکتے ہیں

لیفٹیننٹ کرنل صلاح الدین کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان کی تاریخ کے حوالے سے گلگت میں میوزیم کا ہونا بہت ضروری تھا، اس میوزیم سے سیاحوں کو گلگت بلتستان کے رسم و رواج، طور طریقے اور تاریخ ایک ہی چھت تلے ملے گی، جو ایک بہترین کاوش ہے۔

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ایمان شاہ نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کے لیے آج کا دن تاریخی ہے، ایک ہی چھت تلے 10 اضلاع کی ثقافت، رسم و رواج، لوگوں کا رہن سہن قبل مسیح سے آج تک دکھایا گیا ہے، جو ہمارا اثاثہ ہے۔

’سیاحتی مقامات کے حوالے سے تاریخ سے آگاہی کے لیے لوگ یہاں سے معلومات کا خزانہ لے کر جاسکتے ہیں۔‘

گلگت بلتستان کے تاریخی میوزیم میں گلگت بلتستان کے 10 اضلاع کے سیاحتی مقامات، قدیم آثار اور مقامی ثقافت اور اہم شخصیات کا تعارف بھی پیش کیا گیا ہے، جو ایک طرف یہاں آنے والے سیاحوں کے لیے دلچسپی کا باعث ہے تو دوسری طرف مقامی افراد بھی خطے کی قدیم و جدید تاریخ سے آگاہی حاصل کررہے ہیں۔

میوزیم میں گلگت بلتستان میں پائی جانے والی جنگلی حیات کے مجسمے بھی رکھے گئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آزاد کشمیر کے عوام نے کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال مسترد کردی

پاک چین دوستی ہر آزمائش میں سرخرو رہی، سی پیک ترقی و خوشحالی کی علامت ہے، عطا اللہ تارڑ

سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال، اسٹاک مارکیٹ کھلتے ہی 2 ہزار پوائنٹس کا اضافہ

کیا اب Siri AI آپ کی پرانی چیٹس اور چھپی معلومات بھی نکال لے گا؟ ایپل نے سب کو حیران کر دیا

تیزاب گردی کے مجرموں کے لیے سزائے موت کی تجویز، قومی اسمبلی میں ترمیمی بل جمع

ویڈیو

پی ٹی آئی حکومت اختلافات کا شکار، کارکردگی صفر، پشاور کے شہریوں کی رائے

خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی حکومت کو مشکلات، کیا ناراض اراکین بجٹ میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں؟

گلگت بلتستان کے انتخابات میں پیپلز پارٹی کامیاب، مسلم لیگ ن کو شکست کی وجہ کیا بنی؟

کالم / تجزیہ

چاچا کرکٹ صرف تماشائی نہیں تھا

میں انس عبیداللہ عابد کے جنازے میں کیوں نہیں گیا؟

کشمیر ایکشن کمیٹی کیا چاہتی ہے؟