صدارتی انتخابات ہارنے کی صورت میں ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے منصوبے کا اعلان کر دیا

اتوار 22 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا میں ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی انتخابات ہار جانے کی صورت میں اپنے آئندہ کے منصوبے کا اعلان کر دیا ہے، تاہم ان کا ماننا ہے کہ وہ نومبر میں ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات بھارتی اکثریت سے جیت جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈونلڈ ٹرمپ نے کملا ہیرس کیخلاف ایک اور صدارتی مباحثہ کا امکان کیوں مسترد کردیا؟

امریکا میں ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار اور سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ٹی وی انٹرویو میں سوالات کے جوابات دیتے ہوئے دعویٰ کیاکہ وہ نومبر میں ہونے والے امریکا کے صدارتی انتخابات بھاری اکثریت سے جیت جائیں گے۔

سابق امریکی صدر سے سوال کیا گیا کہ اگر وہ حالیہ صدارتی انتخابات میں ہار جاتے ہیں تو کیا وہ پھر انتخابات میں حصہ لیں گے یا نہیں؟ اس سوال کے جواب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے مختصر اور جامع جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’ نہیں، میں نہیں سمجھتا کہ میں پھر صدارتی انتخابات میں حصہ لوں گا‘ کیونکہ جیتنے کی صورت میں وہ قانونی طور پر تیسرا صدارتی الیکشن نہیں لڑ سکتے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ اور کملا ہیرس کی پہلے صدارتی مباحثے کے دوران ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ

ان کا کہنا تھا کہ اگر وہ ڈیموکریٹ کی امیدوار کملا ہیرس کے مقابلے میں ہارجاتے ہیں تو پھر بھی وہ آئندہ الیکشن لڑنے کا ارادہ نہیں رکھتے، ساتھ ہی ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ وہ پرامید ہیں کہ وہ 5 نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات جیت جائیں گے۔

مزید پڑھیں:معروف امریکی مورخ کی کملا ہیرس کے حق میں پیش گوئی کا کیا مطلب ہے؟

واضح رہے کہ امریکا کے صدارتی انتخابات سے قبل سامنے والے متعدد انتخابی سروے یہ ظاہر کر رہے ہیں کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور موجودہ امریکی نائب صدر اور ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار کملا ہیرس کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہونے جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp