امریکی صدارتی انتخابات کے حوالے سے’نوسٹراڈیمس‘ کہلائے جانیوالے معروف مورخ ایلن لِچٹمین نے پیش گوئی کی ہے کہ کملا ہیرس نومبر کے صدارتی انتخابات میں جیت جائیں گی۔
ایلن لِچٹمین اس سے قبل ڈیموکریٹس کو جو بائیڈن کی صدارتی نامزدگی واپس لینے کے خطرات کی بابت خبردار کرچکے تھے تاہم نیویارک ٹائمز کو ایک ویڈیو انٹرویو میں انہوں نے نائب صدر کملا ہیرس کی فتح کی پیش گوئی کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی صدارتی انتخابات: کملا ہیرس نے ڈونلڈ ٹرمپ پر 4 پوائنٹس کی برتری حاصل کر لی
ایلن لِچٹمین کے مطابق صدر جو بائیڈن کی دستبرداری کے بعد پارٹی کی نامزد صدارتی امیدوار بننے والی کملا ہیریس مدمقابل حریف اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست سے دوچار کرنے کے راستے پر گامزن ہیں، حالانکہ ڈیموکریٹس نے صدارتی عہدے کی قیمتی کلید کو مؤثر طریقے سے حوالے کر دیا تھا۔
کملا ہیرس ریاست ہائے متحدہ امریکا کی اگلی صدر ہوں گی، کم از کم اس دوڑ کے نتائج کے بارے میں میری پیش گوئی یہی ہے، 77 سالہ لِچٹمین نے 7 منٹ کی ایک منفرد ویڈیو کے اختتام پر بلا کم و کاست یہی الفاظ ادا کیے، مذکورہ ویڈیو میں انہیں ٹریک ایتھلیٹ سوٹ میں ملبوس 2025 کے قومی سینئر اولمپکس کی کوالیفائنگ ریس میں دیگر سینئر شہریوں کے ہمراہ دوڑتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
مزید پڑھیں:ڈونلڈ ٹرمپ مدمقابل کملا ہیرس سے خوفزدہ، مباحثے سے راہ فرار اختیار کرلی
ایلن لِچٹمین کی پیش گوئیاں صحیح اور غلط کی تجویزوں کے سیٹ پر مبنی ہیں جن کا پولنگ کے رجحانات کا کوئی میل نہیں ہوتا، گزشتہ جون میں ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف بحث میں اپنی تباہ کن کارکردگی کے بعد صدر بائیڈن کو ڈیموکریٹک پارٹی کے نامزد امیدوار کی حیثیت سے تبدیل کرنے کی رائے عامہ کے جائزوں کو مسترد کرتے ہوئے مخالفت کی تھی۔
امریکن یونیورسٹی میں تاریخ کے پروفیسر ایلن لِچٹمین نے 2016 کے انتخابات میں ٹرمپ کی ہلیری کلنٹن کے خلاف کامیابی کی درست پیش گوئی کی تھی جب زیادہ تر رائے عامہ کے جائزوں نے اس کے برعکس نتائج کی نشاندہی کی تھی، انہوں نے یہ بھی درست پیشن گوئی کی تھی کہ ٹرمپ کو ان کی صدارت کے دوران مواخذہ کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: کیا کملا ہیرس عرب امریکی ووٹرز کی حمایت حاصل کر پائیں گی؟
ایلن لِچٹمین 1984 سے امریکی صدارتی انتخابات کے نتائج کی پیش گوئی کر رہے ہیں، ان کا دعویٰ ہے کہ جارج ڈبلیو بش کی 2000 میں الگور کیخلاف فتح کے علاوہ ان کی تمام پیش گوئی درست ثابت ہوئی ہیں۔