چیمپئنز ون ڈے کپ، ڈولفنز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد لائنز کو شکست دیدی

اتوار 22 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیمپئنز ون ڈے کپ میں ڈولفنز نے لائنز کو  16رنز سے شکست دے کر پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔

اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں چیمپئنز ون ڈے کپ کے 10ویں میچ میں ڈولفنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے لائنز کو جیت کے لیے 327 رنز کا ہدف دیا۔

یہ بھی پڑھیں: چیمپئنز ون ڈے کپ: ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں مارخورز نے پینتھرز کو شکست دے دی

ہدف کے تعاقب میں لائنز مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 310 رنز بنا سکے۔

لائنز کی جانب سے عبداللہ شفیق 27، روحیل نذیر 62، عمیر یوسف 26، شارون سراج 25، محمد طلحہ 40 رنز بنا سکے، خوشدل شاہ نے 60 اور شاہین آفریدی نے 33 رنز بنائے۔

ڈولفنز کی جانب سے سعود شکیل اور عباس آفریدی نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، میر حمزہ، فہیم اشرف، سفیان مقیم اور قاسم اکرم ایک ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔

اس سے قبل ڈولفنز کی جانب سے سب بڑی انفرادی اننگز عمر امین نے کھیلی جنہوں نے 81 گیندوں پر 75 رنز بنائے، وکٹ کیپر بلے باز محمد اخلاق نے 50 گیندوں پر 52 اور اوپنر محمد ہریرہ نے 41 گیندوں پر 47 رنز بنائے، کپتان سعود شکیل 23 گیندوں پر 23 رنز ہی بنا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: شائقین کرکٹ چیمپئنز ون ڈے کپ کے کتنے میچ مفت دیکھ سکیں گے؟

لائنز کی جانب سے عامر جمال نے 3، کپتان شاہین آفریدی اور احمد دانیال نے 2،2 جبکہ خوشدل شاہ اور شارون سراج نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp