کراچی سے لاہور پہنچنے والی نجی ایئرلائن کی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ

پیر 23 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی سے لاہور پہنچنے والی نجی ایئرلائن کی پرواز نے ہنگامی لینڈنگ کی ہے، اور اس دوران مسافروں کو سلائیڈز کے ذریعے نکالا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فائربریگیڈ ٹیموں اور ایمبولینس کو بھی جہاز کی لینڈنگ سے قبل طلب کرلیا گیا تھا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ جہاز کی ایمرجنسی لینڈنگ سے قبل اس کی کارگو سائید سے دھواں اٹھ رہا تھا، مسافروں کو جب نکالا گیا تو انہیں کوئی سامان اٹھانے کی اجازت نہیں ملی۔

مسافروں نے بتایا کہ جہاز کی لینڈنگ سے کچھ دیر قبل عملہ دباؤ میں دکھائی دیا، اور لینڈنگ سے قبل ایئر پریشر چیک کیا جاتا رہا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایئرپورٹ ذرائع نے بتایا ہے کہ جہاز کے غیرملکی کپتان نے بحفاظت ہنگامی لینڈنگ کی۔

ایئرپورٹ ذرائع نے میڈیا کو بتایا کہ جہاز میں عملے کے افراد سمیت 171 مسافر سوار تھے اور سب محفوظ رہے، تاہم جہاز کی ہنگامی لینڈنگ کی مکمل وجوہات ابھی تک سامنے نہیں آسکیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp