پاکستان مالدیپ کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے پرعزم ہے، شہباز شریف

منگل 24 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مالدیپ کے ساتھ موسمیاتی تبدیلی ، تجارت، سیاحت، تعلیم اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مالدیپ: نو منتخب صدر ڈاکٹر محمد معیزو کا بھارتی فوج کو ملک سے نکال باہر کرنے کا عندیہ

وزیر اعظم ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف اور مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو کے درمیان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79 ویں اجلاس کے موقع پر ملاقات ہوئی ہے۔

بیان کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور مالدیپ کے درمیان گہرے تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

مزید پڑھیں:مالدیپ کے صدر کا نگران وزیراعظم کو ٹیلی فون، باہمی تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار

دونوں رہنماؤں نے اپنے اپنے ملک میں پائیدار اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے لیے دونوں ممالک کے عوام اور اداروں کے وفود کے تبادلوں اور مشترکہ کوششوں میں اضافے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔

دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن، خوشحالی اور استحکام کے لیے مل کر کام کرنے کے حوالے سے جنوبی ایشیائی ممالک کی مشترکہ ذمہ داریوں کو بھی اجاگر کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp