بنگلہ دیش کی یو این رکنیت کی گولڈن جوبلی تقریب، پاکستانی وفد کا پرتپاک استقبال

بدھ 25 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستانی وفد نے اقوام متحدہ میں بنگلہ دیش کی رکنیت کے پچاس سال (گولڈن جوبلی) مکمل ہونے پر منقعدہ تقریب میں ڈاکٹر محمد یونس کی خصوصی دعوت پر شرکت کی، بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس نے پاکستانی وفد کا خود پرتپاک استقبال کیا۔

پاکستان کے وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے نیویارک میں اقوام متحدہ میں بنگلہ دیش کی رکنیت کے پچاس سال مکمل ہونے کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔پاکستان کے سرکاری میڈیا کے مطابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس کی جانب سے تقریب میں شرکت کے لیے خصوصی دعوت دی گئی تھی۔

بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس نے خود وزیراعظم اور پاکستانی وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔اس موقع پر پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے حوالے سے مثبت تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس سے اپنے وفد میں شریک وفاقی وزرا کا فرداً فرداً تعارف کروایا۔

پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور معاون خصوصی طارق فاطمی نے ڈاکٹر یونس سے مصحافہ کیا اور انہیں بنگلہ دیشں کا چیف ایڈوائزر بننے پر مبارکباد دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp