پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان بات چیت ناگزیر، مزید تاخیر نہیں ہونی چاہیے، رؤف حسن

بدھ 25 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ترجمان رؤف حسن نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت ناگزیر ہے۔

نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی آج بھی اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنا چاہتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی نے حکومت کے بجائے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات پر اصرار کیا، خواجہ آصف

انہوں نے کہاکہ ضروری ہے تحریک انصاف اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان بات چیت ہو، اور اب اس میں تاخیر نہیں ہونی چاہے۔

ترجمان پی ٹی آئی نے کہاکہ ہم پہلے بھی اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کے لیے تیار تھے، اور اب بھی تیار ہیں۔

واضح رہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے حال ہی میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو میں اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات کے دروازے بند کرنے کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیں کوئی ہے جو اسٹیبلشمنٹ اور پی ٹی آئی کے درمیان خلیج پیدا کر رہا ہے، بیرسٹر گوہر خان

اس کے علاوہ اڈیالہ سے اپنی ہر گفتگو میں وہ اسٹیبلشمنٹ پر سخت تنقید کرتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp