شاہزیب خانزادہ کے بعد طلعت حسین کو بھی ہراسانی کا سامنا، انہوں نے کیا کارروائی کی؟

بدھ 19 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حالیہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں معروف اینکر شاہزیب خانزادہ کو بیرون ملک ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا۔ اس واقعے کی صحافتی و سیاسی حلقوں کی جانب سے شدید مذمت کی گئی۔

اسی حوالے سے بات کرتے ہوئے سینیئر صحافی طلعت حسین نے کہا کہ ان لے ساتھ بھی ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ ذاتی کام کے سلسلے میں برطانیہ میں موجود تھے اور اس دوران مارکیٹ میں اپنی فیملی کے ہمراہ تھے، کہ اچانک ایک شخص ان کے پاس آیا اور تعارف کے بعد غیر موزوں رویہ اختیار کرنے لگا اور ہراساں کرنے کی کوشش کی۔

 

طلعت حسین نے کہا کہ انہوں نے فوراً اس شخص کو بتایا کہ وہ یہاں کام کے سلسلے میں آئے ہیں اور ان سے بات نہیں کرنا چاہتے۔ اس کے بعد انہوں نے موبائل نکال کر ویڈیو ریکارڈ کرنا شروع کر دی اور واضح کیا کہ یہ معاملہ پاکستان میں رپورٹ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: شاہزیب خانزادہ کو ہراساں کرنے والا شخص کون ہے؟

صحافی نے مزید کہا کہ میں نے اس شخص کو بولا اگر تمہارے پاس نائیکوپ (ڈبل نیشنیلٹی) ہے تو میں اس بات کو یقینی بناؤں گا کہ آپ پاکستان میں لینڈ نہ کر سکیں اور قانونی کارروائی کا سامنا کریں۔

طلعت حسین نے کہا کہ جب میں نے کیمرہ اس شخص کے سامنے کیا تو وہ وہاں سے فرار ہو گیا اور مجھے کہنے لگا کہ آپ ویڈیو کیوں بنا رہے ہیں، انہوں نے عوام اور صحافیوں کو مشورہ دیا کہ اگر ایسے حالات کا سامنا ہو تو  ثبوت کے طور پر ویڈیو یا فوٹیج ریکارڈ کریں تاکہ آئندہ قانونی کارروائی کے لیے استعمال کی جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘