کرسٹیز بیکری کے باہر لوگوں کا ہجوم، پولیس نے رنگ میں بھنگ ڈال دیا، گرفتاریاں

جمعہ 27 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے بلیو ایریا میں واقع کرسٹیز بیکری کے باہر پولیس نے چھاپہ مار کر 6 افراد کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے اس وقت چھاپہ مارا جب لوگ بیکری کے باہر جمع تھے اور تصاویر و ویڈیوز بنانے میں مصروف تھے، اور اس دوران گرفتار ہونے والوں میں سے ایک شخص کے ہاتھ میں پی ٹی آئی کا جھنڈا بھی تھا۔

یہ بھی پڑھیں فیصل آباد: معروف بیکری کے کیک سے مبینہ طور پر چھپکلی برآمد، میمز کی چاندی

چیف جسٹس پاکسان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کے بعد آؤٹ لیٹ پر لوگوں کا رش لگ گیا ہے۔

ڈونٹس بیکری پر آنے والے افراد وہاں آکر خریداری کرنے کے ساتھ ساتھ ویڈیوز اور تصاویر بنا کر سوشل میڈیا کی زینت بنا رہے ہیں، اور دو روز سے یہ سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ 25 ستمبر کو سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دکھایا گیا کہ اسلام آباد کی ایک ڈونٹس بیکری (کرسٹیز بیکری) پر کام کرنے والے سیلز مین نے چیف جسٹس فائز عیسیٰ اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ بدتمیزی کی۔

یہ بھی پڑھیں چیف جسٹس قاضی فائز عیٰسی اور وکیل اسلامک یونیورسٹی کے درمیان تلخ کلامی

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو ہر خاص و عام نے کرسٹیز بیکری کا رخ کرلیا، تاہم کرسٹیز بیکری کی انتظامیہ نے ملازم کے فعل کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے چیف جسٹس سے معذرت کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp