بستہ گھر بھول آنے پر استاد کا طالبعلم پر وحشیانہ تشدد، کپڑے اتروا دیے

جمعہ 27 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی ریاست اترپردیش میں اسکول کے طالبعلم کو بدترین تشدد کا نشانہ بنانے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق علی گڑھ کے علاقے میں قائم اسکول کا طالبعلم بستہ گھر بھول آیا تو استاد نے اسے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا اور سزا کے طور پر کپڑے بھی اتروا دیے۔

یہ بھی پڑھیں لاہور: طالبعلم پر تشدد میں ملوث اسکول پرنسپل سمیت 3 نامزد ملزمان گرفتار

میڈیا رپورٹس نے بتایا گیا ہے کہ استاد نے یہیں پر بس نہیں کی، بچے کو سزا کے طور پر بجلی کے جھٹکے بھی لگائے گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بچے نے گھر پہنچ کر والدین کو بتایا تو اس کی والدہ پولیس اسٹیشن پہنچ گئی اور شکایت درج کروائی، جس کے بعد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

متاثرہ بچے کے خاندان کی جانب سے پولیس کو بتایا گیا ہے کہ پرائیویٹ اسکول کے استاد کی جانب سے بچے کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا، لیکن اسکول پرنسپل نے تمام الزامات کو غلط قرار دیدیا۔

اسکول پرنسپل کا موقف ہے کہ بچے کو بجلی کے جھٹکے لگانے کی خبر میں کوئی صداقت نہیں، ہم سی سی ٹی وی فوٹیج دکھانے کے لیے تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں لاہور: 3 لڑکیوں کا ٹکٹ شاپ پر لڑکے پر بہیمانہ تشدد، وجہ کیا بنی؟

دوسری جانب لودھا پولیس اسٹیشن کے انچارج نے میڈیا کو بتایا کہ پولیس واقعے کی تحقیقات کررہی ہے، اور تحریری شکایت پر مقدمے کا اندراج کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp