ریاض انٹرنیشنل بک فیئر 2024 کو  کیوں غیر معمولی عوامی پذیرائی حاصل ہورہی ہے؟

ہفتہ 28 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ریاض انٹرنیشنل بک فیئر 2024، ’الریاض پڑھتا ہے‘ کے سلوگن کے تحت، اپنی معیاری، پرکشش اور متنوع سرگرمیوں کی وجہ سے عوام میں زبردست پذیرائی حاصل کر رہا ہے۔ یہ نمائش ان دنوں کنگ سعود یونیورسٹی کے احاطے میں جاری ہے۔ ہفتہ کے اختتام کے ساتھ ساتھ، اس کے دوسرے دن ہی شائقین کی بڑی تعداد نے اس نمائش میں شرکت کی۔ یہاں کا علمی و ثقافتی ماحول، جو قیمتی اور دلچسپ تجربات سے بھرپور ہے، نمائش دیکھنے والوں کو علم اور مطالعے کی دنیا میں خوشگوار لمحات فراہم کر رہا ہے۔

ریاض انٹرنیشنل بک فیئر  2024 میں 30 ممالک کے 2000 اشاعتی ادارے شریک ہیں، جو مختلف موضوعات، ثقافتوں اور فکری تخلیقات پر مشتمل کتابوں اور مواد کے ساتھ موجود ہیں۔

کتاب میلے میں شریک ہونے  والوں کو یہاں متنوع اور دلچسپ مواد پڑھنے کو مل رہا ہے،  یوں نمائش کی اہمیت دوچند ہوگئی ہے۔  نمائش کے مختلف حصے اور سرگرمیاں شرکا کی خصوصی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ عوام کی دلچسپی میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے، حالانکہ نمائش ابھی شروع ہوئی ہے۔ 10 روزہ ریاض انٹرنیشنل بک فیئر 5 اکتوبر کو اختتام پذیر ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے: سعودی عرب میں ستمبر 2024 اہم قومی اور بین الاقوامی کانفرنسوں سے عبارت رہے گا

ادب، ترجمہ اور اشاعت کی اتھارٹی، جو اس اہم عالمی ثقافتی ایونٹ کی منتظم ہے، نے زائرین، نمائش کنندگان، مہمانوں اور شرکا کو بہترین خدمات فراہم کرنے کے لیے بھرپور وسائل اور افرادی قوت وقف کر رکھی ہے، تاکہ نمائش کا انتظام اعلیٰ معیار کے ساتھ کیا جا سکے اور سب کو فکری وعلمی غذا فراہم ہو۔ اس ایونٹ کو ایک معلوماتی اور تفریحی تجربہ بنایا گیا ہے جہاں شرکا  کو مختلف موضوعات اور ثقافتوں کی معلومات فراہم کی جا رہی ہیں۔

ریاض انٹرنیشنل بک فیئر  2024 میں خصوصی دلچسپی کا مرکز (مصنفین کی کتابوں کی دستخطی تقریب) رہی، جہاں زائرین نے اپنے پسندیدہ مصنفین کی نئی کتابوں کی پہلی کاپیاں دستخط شدہ حاصل کیں۔ مصنفین کے ساتھ ملاقات اور ان کے نئے فکری کاموں پر تبادلہ خیال زائرین کے لیے ایک یادگار لمحہ رہا۔

نمائش کے تھیٹر میں نامور مفکرین، ادیبوں، کاروباری رہنما اور سماجی شخصیات نے مختلف موضوعات مثلاً ادب، ثقافت، فن، معیشت، اور سماجی مسائل پر سیر حاصل گفتگو کی۔ اسی دوران ورکشاپ ایریا اور بچوں کی بھی متنوع اور مفید سرگرمیاں منعقد ہوئیں، جن کا مقصد علمی وفکری ذخیرے کو بڑھانا اور بہترین تجربات کا تجزیہ ومطالعہ تھا۔

ریاض انٹرنیشنل بک فیئر  2024 کے بیرونی احاطے میں قطری عوامی ثقافتی ٹیموں نے روایتی رقص اور فنون کا مظاہرہ کیا، جس نے زائرین کو محظوظ کیا اور انہیں روایتی ثقافت سے روشناس کرایا۔ قطری فنکاروں کا شاندار پرفارمنس، زائرین کی بھرپور تالیوں اور داد کے ساتھ سراہا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کی فضائی پابندی سے ایئر انڈیا کو شدید نقصان، چین سے فضائی راستہ حاصل کرنے کی کوششیں

دنیا بھر میں سروس میں خرابی کیوں اور کیسے ہوئی؟ کلاؤڈ فلیئر نے وضاحت کردی

آئی فون 17 پاکستان میں اب بغیر سود کے قسطوں پر بھی ممکن، مگر کیسے؟

پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کے چچا سید مجاہد حسین بخاری انتقال کر گئے

کراچی: فائیو اسٹار ہوٹل کو 28 سال قبل چوری شدہ گاڑی پر ای چالان موصول

ویڈیو

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ