پنجاب اور خیبرپختونخوا میں جنگی ماحول سے وفاق کو نقصان ہوگا، عظمیٰ بخاری

پیر 30 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وہ گورنر راج کی حمایتی نہیں مگر خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کی آگ لگی ہوئی ہے لیکن نیرو بانسری بجا رہا ہے، ٹانگوں پر ٹانگیں رکھ کر سستی اداکاری کی جارہی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا اور پنجاب کے مابین ایک جنگ کا ماحول بنایا جارہا ہے جس سے وفاق کو نقصان ہوگا، ایک صوبے کا وزیراعلیٰ دوسرے صوبے پر لشکر کشی کرنے آ رہے ہیں، یہ پاکستان کو کسی حادثے سے دوچار کرنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عظمیٰ بخاری کی ڈیپ فیک ویڈیو کے ہر کردار کو بے نقاب کیا جائے گا، شزہ فاطمہ

عظمی بخاری کے مطابق لاہور کے جلسے میں پنجاب پولیس کے پاس اسلحہ موجود نہیں تھا، اس لیے تو پولیس والوں کو زخمی کیا گیا، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا بیان ہے کہ گولیاں چلا ئیں گے، عمران خان اپنے آپ کو بچانے کے لیے ملک کو نقصان پہنچا سکتا ہے، ریاست کو اس کے خلاف کوئی ایکشن لے لینا چاہیے۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ آج ڈی جی ایف آئی اے نے عدالت میں پیش ہوکر اعتراف کیا ہے کہ ان کے پاس اتنے وسائل نہیں، مذکورہ کیس مخصوص شخصیت سے متعلق نہیں، 2 مہینے ہوگئے کوئی ریلیف نہیں ملا اور نہ ہی ویڈیو ہٹائی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کوئی کام نہیں کررہا، بہتر ہے وزیراعظم اسے بند کردیں، عظمیٰ بخاری

’منظم تحریک چلا کر لوگوں کی عزت اور ناموس پر حملے کیے جاتے ہیں، یہ فتنہ ملک سے باہر سے آپریٹ کیا جاتا ہے، پہلے مرحلے پر ان عناصر کی آئی ڈی بلاک ہوئی اور اب ان کی جائیداد کو قبضہ میں لیا جائے گا۔‘

عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پلٹ فارمز کو ریگولیشن کے مطابق چلنا ہو گا ورنہ بند کر دی جائیں گی، سوشل میڈیا پر کوئی بھی سلامت نہیں ہے، جو بھی ایک فتنہ پارٹی کے خلاف بولے گا اس کو یہ سب سامنا کرنا پڑے گا، چیف جسٹس صاحبہ عورتوں کے حقوق کے لیے لڑر رہی ہیں، یہ عظمی بخاری کا کیس نہیں سب خواتین کا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پرامن مظاہرین کیخلاف کارروائی نہ کریں، ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی سیکیورٹی فورسز کو ہدایت

امریکا کی بحر اطلس میں کارروائی، وینزویلا سے منسلک 2 روسی تیل بردار جہازوں پر قبضہ

چینی شہریوں کی حفاظت کے لیے خصوصی سیکیورٹی یونٹ قائم کیا جارہا ہے، محسن نقوی

کترینہ کیف اور وکی کوشل نے اپنے بیٹے کا نام مداحوں کے ساتھ شیئر کردیا

تجارتی خسارے میں کمی کے لیے لائحہ عمل تیار کیا جائے، وزیراعظم کی برآمدات بڑھانے کے لیے اقدامات کی ہدایت

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟