تجارتی خسارے میں کمی کے لیے لائحہ عمل تیار کیا جائے، وزیراعظم کی برآمدات بڑھانے کے لیے اقدامات کی ہدایت

بدھ 7 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں برآمدات کے فروغ کے حوالے سے اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں جولائی تا دسمبر 2025 کے تجارتی اعداد و شمار پیش کیے گئے اور برآمدات میں اضافے کے لیے حکومتی حکمت عملی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم نے کہاکہ برآمدات پر مبنی ترقیاتی اہداف کا حصول حکومت کی اولین ترجیح ہے اور برآمدات خصوصاً زرعی مصنوعات میں اضافہ اور تجارتی خسارے میں کمی کے لیے فوری لائحہ عمل تیار کیا جائے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کی معیشت اہم موڑ پر پہنچ چکی، ہم برآمدات پر مبنی ترقی کی جانب بڑھ رہے ہیں، وزیر خزانہ

انہوں نے ہدایت کی کہ چاول کی برآمدات بڑھانے کے لیے رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے ساتھ مشترکہ حکمت عملی ترتیب دی جائے۔

اجلاس میں برآمدات بڑھانے اور ایکسپورٹرز کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے ادارہ جاتی اصلاحات پر کام تیز کرنے کی ہدایت بھی دی گئی۔

وزیراعظم نے واضح کیاکہ برآمد کنندگان کے لیے ٹیکس ری فنڈ کے حوالے سے کسی بھی قسم کی کوتاہی قبول نہیں ہوگی۔

اس موقع پر اجلاس کو ہائی ویلیو سیکٹرز جیسے انجینئرنگ، ادویات، میڈیکل ڈیوائسز اور پراسیسڈ فوڈ کی برآمدات بڑھانے کے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملکی برآمدات کو گلوبل ویلیو چین کا حصہ بنانے اور پورٹس و لاجسٹکس کے نظام کو بہتر بنانے پر بھی کام جاری ہے۔ چاول کی برآمدات کے سلسلے میں مختلف ممالک کے ساتھ گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ معاہدوں پر بھی بات چیت کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں: حکومت کا ہدف معیشت کی ترقی، برآمدات اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ہے، وزیراعظم

اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ، وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی، گورنر اسٹیٹ بینک م جمیل احمد اور دیگر اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم