پارلیمان کی بالادستی اور جمہوری اقدار کے لیے مولانا فضل الرحمان کا کردار قابل تحسین ہے، محسن نقوی

منگل 1 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے کہا ہے کہ پارلیمان کی بالا دستی اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے مولانا فضل الرحمان کا کردار قابل تحسین ہے۔ مولانا فضل الرحمان زیرک، مدبر اور دور اندیش سیاسی رہنما ہیں۔ مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں جے یو آئی نے اصولوں پر مبنی سیاست کی ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچے اور انہیں جے یو آئی کا بلا مقابلہ امیر منتخب ہونے پر اور مولانا عبدالغفور حیدری کو بلا مقابلہ سیکریٹری جنرل منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور گلدستے پیش کیے۔

مزید پڑھیں:مولانا فضل الرحمان ایک بار پھر جمعیت علمائے اسلام کے امیر منتخب

اس موقع پر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کی اپنی جماعت اور پاکستان کے لیے گراں قدر خدمات ہیں۔ مولانا فضل الرحمان سینئر ترین سیاستدان ہیں اور پاکستان کی سیاست میں ان کا بلند مقام ہے۔ وزیر داخلہ نے مولانا فضل الرحمان اور مولانا عبدالغفور حیدری کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp