سیکیورٹی فورسز کا خیبرپختونخوا میں خفیہ اطلاع پر آپریشن، 3خوارج ہلاک

ہفتہ 23 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں کارروائی کرتے ہوئے 3خوارج کو ہلاک کردیا۔ سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر 2 الگ الگ کارروائیاں کیں، پہلی کارروائی ضلع خیبر اور دوسری جنوبی وزیرستان میں کی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔ ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر آپریشن کے دوران 2خوارجی دہشتگرد ہلاک کیے ہیں۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی احتجاج: فتنہ الخوارج کا بڑے شہروں میں دہشتگردی کا خطرہ، نیکٹا کی وارننگ

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ جنوبی وزیرستان میں پاک افغان بارڈر پر خوارجیوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے سیکیورٹی فورسز نے مؤثر جوابی کارروائی میں ایک خارجی ہلاک کیا جبکہ 3زخمی ہوئے۔

صدر مملکت کا سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

صدر مملکت آصف علی زرداری نے خیبرپختونخوا میں خوارج کے خلاف آپریشنز پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ صدر مملکت آصف زرداری نے 3خوارجی دہشتگردوں کو ہلاک  کرنے پر سیکیورٹی فورسزکی تعریف کی۔

صدر مملکت نے کہا کہ دہشتگردوں کی پاکستان کا امن وامان خراب کرنے اور دراندازی کی کوششیں ناکام بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ  دہشتگردی کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھنے کےعزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

دشمنوں کے مذموم عزائم خاک میں ملاتے رہیں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انسانیت کے دشمنوں کے مذموم عزائم خاک میں ملاتے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی احتجاج: محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا نے بھی دہشتگرد حملے کا تھریٹ الرٹ جاری کردیا

وزیراعظم نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے، دہشتگردی کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔

محسن نقوی کا دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے پر سیکیورٹی فورسز کو سلام

وزیرداخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوامیں کامیاب آپریشنز پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ 3خوارجی  دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو شاباشی دیتے اور سلام پیش کرتے ہیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے خوارجی دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا ہے، قوم کو بہادر سیکیورٹی فورسز پر ناز ہے۔

انہوں نے کہا کہ خوارجی دہشتگردوں کو پاکستان میں کہیں بھی چھپنے نہیں دیں گے، قوم کی حمایت سے دہشتگردوں کا صفایا کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تونسہ میں ایچ آئی وی بحران، غیر تربیت یافتہ افراد سے انجیکشن لگوانے کا انکشاف

بحیرہ انڈمان میں کشتی ڈوبنے کا ہولناک واقعہ، 250 سے زائد افراد لاپتا ہونے کا خدشہ

امریکی سفارتکار زکری ہارکن رائیڈر کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

خیبرپختونخوا: سرکاری ملازمین کی حکومتی اجازت کے بغیر غیرملکیوں سے شادی پر پابندی، نئے رولز جاری

ورلڈ کوانٹم ڈے: نئی ٹیکنالوجی کے چیلنج پر ادارے تیار، ڈیٹا کو لاحق خطرات میں اضافہ

ویڈیو

پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے لیے مزید کیا سکتا ہے؟

پاکستان میں بھارتی مواد چلانے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے، عوام کی رائے

پچھلے 13 سالوں میں پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا میں کرپشن کے سوا کچھ نہیں کیا، آفتاب شیرپاؤ

کالم / تجزیہ

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا

سمندری ناکہ بندی اور فیصلہ کن گھڑی میں پاکستان کا ثابت قدم کردار