متنازع سابق پاکستانی کرکٹر رضا حسن بھارتی نژاد خاتون کو دل دے بیٹھے

منگل 1 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق پاکستانی کرکٹر رضا حسن نے نیویارک میں ہونے والی ایک تقریب میں بھارتی خاتون پوجا سے منگنی کا اعلان کیا ہے، دونوں کی شادی کی رسمی تقریب جنوری یا فروری میں متوقع ہے۔

32 سال کی عمر میں پاکستان سے مستقل طور پر امریکا منتقل ہونیوالے کرکٹر رضا حسن کے مطابق ان کی منگیتر پوجا نے اسلام میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے اور امید ہے کہ وہ جلد ہی اپنا مذہب تبدیل کر لیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: دوسری شادی کیوں کر رہے ہو؟ خاتون نے  سابقہ  شوہر کے گھر کو آگ لگادی

رضا حسن ایک ون ڈے اور10 ٹی20  بین الاقوامی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں، تاہم پہلے کوکین کے استعمال کی وجہ سے انہیں 2 سال کی پابندی کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے بعد کورونا وبا کے دوران احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی پر تادیبی کارروائی نے ان کے کریئر کو کافی داغ دار کیے رکھا۔

 تاہم ایک امید افزا مستقبل کا خواب لیے وہ حال ہی میں امریکا منتقل ہوئے ہیں، جہاں وہ حال ہی میں بھارت سے تعلق رکھنے والی پوجا سے منگنی کی وجہ سے سرخیوں میں آگئے ہیں، جو یقیناً رضا حسن کی ذاتی زندگی کا ایک اہم لمحہ ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق جوڑے کی شادی آئندہ فروری میں طے ہے۔

مزید پڑھیں:زندگی کے نئے سفر پر بالکل نئے میچ کی طرح پرجوش ہوں، شاداب خان

میڈیا کو دیے گئے ایک بیان میں، رضا حسن نے اپنے تعلقات کے ثقافتی پہلوؤں پر بات کرتے ہوئے، رضا حسن نے پوجا کے غیر مسلم پس منظر کو تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اسلام میں حقیقی دلچسپی رکھتی ہیں اور شادی سے قبل اسلام قبول کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں، دونوں ایک دوسرے کی ثقافتوں کو سمجھنے اور اپنانے کے لیے پر عزم ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp