زندگی کے نئے سفر پر بالکل نئے میچ کی طرح پرجوش ہوں، شاداب خان

جمعہ 10 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گزشتہ روز شادی کے بندھن سے جڑنے کے بعد پاکستانی کرکٹ آل راؤنڈر شاداب خان کہتے ہیں کہ زندگی کے اس نئے سفر پر بلکل نئے میچ کی طرح پرجوش ہوں۔ سب کچھ اتنی جلدی ہوا کہ مجھے خود بھی نہیں پتا چلا ۔ پی ایس ایل سے پہلے شادی ہونے پر بے حد خوش ہوں۔

شادی کے بعد پی سی بی ڈیجیٹل پر گفتگو کے دوران اسلام آباد یونائیٹد کے کپتان شاداب خان کا کہنا تھا کہ ساتھی کرکٹرز کی شادیاں اتفاق نہیں۔ ’میری اور حارث کی شادیاں تو اچانک ہو گئیں جبکہ شاہین شاہ اور شان مسعود کی شادیاں پہلے سے طے شدہ تھیں۔

24 سالہ پنڈی بوائے کے مطابق وہ آسٹریلیا جانے کے لیے پر تول رپے تھے کہ اچانک فلائیٹ کینسل ہوئی اور پورا فلمی سین ہوگیا۔ ’دس دن میں منگنی اور شادی ہو گئی۔ مجھے خود نہیں پتا چلا۔ حارث اور مجھے انجری کی وجہ سے  وقت ملا تو سوچا شادی کرلیں۔‘

مایہ ناز پاکستانی آف اسپنر ثقلین مشتاق کے داماد بننے پر پوچھے گئے سوال پر شاداب خان کا کہنا تھا کہ شادی کے بعد بھی وہ ثقلین بھائی ہی رہیں گے ابا نہیں۔ ’ثقلین مشتاق کے ساتھ ابھی کوچ والے ہی معاملات ہیں سسر والے نہیں۔ کوچ سے تو ڈانٹ پڑتی ہی رہتی ہے لیکن ثقلین بھائی کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔‘

شاداب خان کے مطابق انہیں ہزاروں دل توڑنے کا دکھ ہے بھی اور نہیں بھی کیونکہ جو دل کل ٹوٹنے تھے وہ آج ہی ٹوٹ گئے۔ سب کچھ آںاً فاناً ہوا مگر پی ایس ایل سے پہلے شادی ہونے پر بے حد خوشی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان نے یو اے ای کے 3.45 ارب ڈالر کے ڈپازٹس مکمل واپس کر دیے

برطانیہ اور فرانس کی آبنائے ہرمز سیکیورٹی منصوبے پر پیشرفت، 44 ممالک لندن مذاکرات میں شریک

ڈیجیٹل معیشت کا فروغ: حکومت پنجاب کی 50 ہزار ماہانہ وظیفے کے ساتھ انٹرن شپ اسکیم کی رجسٹریشن شروع

بھارت کیجانب سے منشیات نیٹ ورک کو کیمیکل فراہمی بے نقاب، عالمی تشویش بڑھ گئی

اسلام آباد: تبلیغی اجتماع ایک ہفتے کے لیے کیوں ملتوی کیا گیا؟

ویڈیو

کرکٹ اسٹیڈیم میں اسمبلی اجلاس، پشاور کے شہری کیاکہتے ہیں؟

پاکستان کی کوششوں سے امن قائم ہو گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

سعودی عرب سے 3 بلین ڈالرز ملنے پر پاکستانی کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

عالمی دن پر کتاب سے مکالمہ

جنگ اور جنگ بندی کے مابین مرتب کیے 9 نتائج

لاہور پر ’مغل اعظم‘ کی یلغار