’ڈی چوک میں جلوہ ہی دکھا دیں‘ شیخ رشید کی کتوں کے ساتھ وائرل ویڈیو پر صارفین کے تبصرے

جمعہ 4 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عمران خان کی حمایت کرنے والے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد آج کل منظرِ عام سے غائب ہیں اور سیاست میں بھی متحرک نہیں رہے۔ ایک طرف جب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) جڑواں شہروں میں احتجاج کررہی ہے، شیخ رشید کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں اپنے کتوں کے ساتھ صبح کی واک کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ کسی کا کہنا ہے کہ سیاست سے دوری کے بعد شیخ رشید کے پاس اب یہی ایک کام رہ گیا ہے جبکہ کسی کا کہنا تھا کہ ایک طرف عمران خان صاحب جیل میں ہیں اور پی ٹی آئی نے آج احتجاج کی کال دے رکھی ہے اور خود کو عمران خان کا دوست کہنے والے شیخ رشید پی ٹی آئی کے کسی بھی احتجاج میں نظر نہیں آتے۔

جہاں ایک طرف ان کی پی ٹی آئی سے دوری کی بات کی جارہی ہے وہیں چند صارفین ایسے بھی ہیں جن کا خیال ہے کہ شیخ رشید اپنے کتوں کے ساتھ ڈی چوک کی جانب ہی رواں دواں ہیں جہاں وہ پی ٹی آئی کے احتجاج میں شرکت اختیار کریں گے۔

پی ٹی آئی کے حامی ایک صارف نے شیخ رشید سے درخواست کی کہ آج ڈی چوک میں پی ٹی آئی کے احتجاج میں شامل ہوکر اپنا جلوہ ہی دکھا دیں۔

کئی صارفین شیخ رشید سے سوال کرتے نظر آئے کہ انہوں نے سیاست سے دوری کیوں اختیار کرلی ہے اور وہ کسی قسم کا بیان دینے سے گریزاں کیوں ہیں۔

واضح رہے کہ آج اسلام آباد کے ریڈ زون پر پی ٹی آئی کے احتجاجی مظاہرے کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت نے اکثر داخلی اور خارجی راستوں کو کنٹینرز لگا کر بند کردیا ہے جبکہ احتجاج کرنے والے متعدد افراد کو گرفتار بھی کرلیا ہے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کی کال کے باعث دارالحکومت اسلام آباد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد ہے اور موبائل فون سروسز بھی معطل ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے شہر میں دفعہ 144 نافذ کی ہے اور ’پرامن اسمبلی پبلک آرڈر ایکٹ 2024‘ کے تحت دارالحکومت کے بعض مقامت پر عوامی اجتماعات کے انعقاد پر پابندی عائد ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’بدلہ لینا ہے، چھوڑنا نہیں ہے‘، جذباتی شائقین کی حارث رؤف سے گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل

مڈغاسکر کے دارالحکومت میں مظاہروں کے بعد کرفیو نافذ

شہباز شریف کی ڈونلڈ ٹرمپ سے تاریخی ملاقات، ’اب پاکستان کو مچھلی کھانے کے بجائے پکڑنے کا طریقہ سیکھنا چاہیے‘

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی