محسن نقوی رات گئے ڈی چوک پہنچ گئے،’پی ٹی آئی کارکنان اسلحے کیساتھ حملہ آور ہونے آرہے ہیں‘

ہفتہ 5 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیرداخلہ رات گئے ڈی چوک پہنچ گئے، پولیس اہلکاروں سے ملاقات اور حوصلہ افزائی۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی  رات گئے ڈی چوک پہنچ گئے، جہاں انہوں نے پی ٹی آئی کے اعلان کردہ احتجاج کی روک تھام کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی احتجاج، وزیر داخلہ محسن نقوی کا مختلف علاقوں کا فضائی دورہ

اس موقع پر وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ڈی چوک پر تعینات پولیس کے جوانوں سے ملاقات کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ نے ڈی چوک کے دورے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ احتجاج سب کا حق ہے لیکن پاکستان تحریک انصاف کے کارکن اسلحے کے ساتھ حملہ آور ہونے آ رہے ہیں۔

 وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کسی کو بھی املاک کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گے، کل بھی ہم نے درخواست کی تھی کہ ابھی جلسے جلوس یا احتجاج نہ کریں، اسلام آباد کے شہریوں سے تکلیف پر معذرت خواہ ہیں۔

کسی کے پاس گن نہیں ہے

اس موقع پر محسن نقوی کا کہنا تھا ہماری جتنی بھی فورس ہے ان میں سے کسی کے پاس گن نہیں ہے، جبکہ ویڈیوز اور تصاویر میں دیکھ سکتے ہیں کہ جو لوگ آرہے ہیں ان کے پاس اسلحہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد کے گردو نواح میں آرمی ڈپلائمنٹ کا عمل مکمل، پاک فوج کے دستوں نے ڈی چوک کا کنٹرول سنبھال لیا

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے احتجاج اور ڈی چوک پر ممکنہ مظاہرے کے پیش نظر  آرٹیکل 245 کے تحت اسلام آباد میں سیکیورٹی کی پاک فوج کے دستوں نے سنبھال لی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp