اسلام آباد کے گردو نواح میں آرمی ڈپلائمنٹ کا عمل مکمل، پاک فوج کے دستوں نے ڈی چوک کا کنٹرول سنبھال لیا

جمعہ 4 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاک فوج کے دستوں نے آرٹیکل 245 کے تحت اسلام آباد میں سیکیورٹی کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد اسلام آباد کے گردو نواح میں آرمی ڈپلائمنٹ کا عمل مکمل کر لیا گیا، جس کے ساتھ ہی پاک فوج کے دستوں نے ڈی چوک علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے، جب کہ آرمی کے چاک و چوبند دستوں نے علاقے میں گشت شروع کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت پاک فوج کی تعیناتی کے احکامات دیے۔

یہ بھی پڑھیں اسلام آباد احتجاج: مسلح جتھوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ، خیبرپختونخوا سے بھی فوجی دستے روانہ

ذرائع نے بتایا کہ پاک فوج کے دستوں کی اسلام آباد اور گردونواح میں تعیناتی کا عمل مکمل ہو چکا ہے، اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پاک فوج کا علاقے بھر میں گشت شروع ہوگیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ کسی بھی شرپسند کو امن و امان تہہ و بالا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

واضح رہے کہ وفاقی وزارت داخلہ نے شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے باعث 5 سے 17 اکتوبر تک اسلام آباد میں پاک فوج کی تعیناتی کی منظوری دی ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کا احتجاج جاری ہے، اور اس وقت وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں میں پولیس اور کارکنان آمنے سامنے ہیں۔

اس کے علاوہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور قافلے کے ساتھ دارالحکومت کی جانب رواں دواں ہیں اور اس وقت ان کا قافلہ جھنگ باہتر انٹرچینج کے قریب پہنچ چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی احتجاج، وزیر داخلہ محسن نقوی کا مختلف علاقوں کا فضائی دورہ

ادھر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پی ٹی آئی کو خبردار کیا ہے کہ اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے، اس لیے ادھر کا رخ نہ کریں ورنہ سختی سے نمٹا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو، امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

نئے انتظامی یونٹس کے بغیر بہتر گورننس ممکن نہیں، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کا اتفاق

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں