پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے اسلام آباد کے بعد لاہور میں بھی احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، پولیس نے زرتاج گل اور مسرت جمشید چیمہ سمیت متعدد کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر کارکنوں نے جی پی او چوک پر احتجاج شروع کیا تو پولیس نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے گرفتاریاں عمل میں لائیں۔
پنجاب پولیس نے مسرت جمشید چیمہ کو حراست میں لے لیا pic.twitter.com/wHFMygY4Jp
— WE News (@WENewsPk) October 5, 2024
یہ بھی پڑھیں علی امین گنڈاپور اسلام آباد پہنچ گئے، گرفتاری سے متعلق متضاد اطلاعات
پولیس نے مینار پاکستان سے بھی پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں عمل میں لائی ہیں، ایک خاتون کارکن تمام سیکیورٹی رکاوٹیں عبور کرتے ہوئے مینار پاکستان پل پر پہنچ گئی اور پارٹی پرچم لہرایا۔
پی ٹی آئی کا لاہور میں احتجاج: ریلوے اسٹیشن لاہور کے باہر کیا صورتحال ہے بتا رہے ہیں وی نیوز کے نمائندہ عارف ملک @arifawan779 pic.twitter.com/fmLlFrmoNT
— WE News (@WENewsPk) October 5, 2024
لاہور میں احتجاج کے باعث داخلی اور خارجی راستے بند ہیں جس کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جگہ جگہ کنٹینرز لگے ہونے کے باعث لوگوں کو آمدورفت میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔
دوسری جانب پنجاب حکومت نے امن و امان کی صورتحال پر قابو پانے کے لیے فوج کے بعد رینجرز بھی طلب کرلی ہے۔
لاہور کے لبرٹی چوک میں پولیس کی بھاری نفری تعینات، قیدیوں کی وینز بھی موجود
پی ٹی آئی کے احتجاج کے پیش نظر لاہور کے لبرٹی چوک پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے، جبکہ قیدیوں کی وینز بھی پہنچا دی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں فسطائیت کے باوجود اسلام آباد پہنچے، آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان عمران خان کریں گے، علی امین گنڈاپور
لبرٹی چوک ملحقہ علاقوں کی سڑکیں کنٹینرز لگا کر بند کی گئی ہیں، تاہم ابھی تک تحریک انصاف کے کارکنوں نے اس علاقے کا رخ نہیں کیا۔