وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی کے پی ہاؤس سے گرفتاری کی متضاد اطلاعات سامنے آرہی ہیں، تاہم سیکیورٹی ذرائع نے ایسی افواہوں کی تردید کی ہے۔
دوسری جانب ذرائع کے مطابق رینجرز کی طرف سے خیبرپختونخوا ہاؤس کے حصار کی خبریں بھی بے بنیاد اور من گھڑت ہیں۔
یہ بھی پڑھیں ڈی چوک میں فورسز پر حملہ آور خیبرپختونخوا پولیس کے 6 اہلکار گرفتار
ذرائع نے بتایا کہ آرٹیکل 245 کے تحت سیکیورٹی فورسز اسلام آباد اور گرد و نواح کے علاقوں میں سیکیورٹی ڈیوٹیز پر تعینات ہیں۔
ذرائع کے مطابق پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مکمل مستعدی کے ساتھ متعلقہ علاقوں میں اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ چند عناصر اپنے مذموم سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے سیکیورٹی فورسز سے متعلق جھوٹی افواہیں اور من گھڑت خبریں پھیلا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے 4 اکتوبر کو اسلام آباد کے ڈی چوک میں احتجاج کی کال دی تھی، تاہم وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا قافلہ آج سہ پہر اسلام آباد پہنچا۔
یہ بھی پڑھیں فسطائیت کے باوجود اسلام آباد پہنچے، آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان عمران خان کریں گے، علی امین گنڈاپور
وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اسلام آباد پہنچنے کے بعد کے پی ہاؤس روانہ ہوگئے تھے، جس کے بعد سے ان کی گرفتاری کے حوالے سے متضاد اطلاعات سامنے آرہی ہیں، تاہم سیکیورٹی ذرائع نے اس کی تردید کردی ہے۔