پی ٹی آئی کے احتجاج میں شامل خیبرپختونخوا پولیس کے 11 اہلکار گرفتار

ہفتہ 5 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں احتجاج جاری ہے، تاہم ڈی چوک سے کارکنوں کو منتشر کردیا گیا ہے۔

پولیس نے کارروائی کے دوران سادہ کپڑوں میں ملبوس خیبرپختونخوا پولیس کے 11 اہلکاروں کو گرفتار کرلیا ہے جو کارکنوں کے ساتھ احتجاج میں شریک تھے۔

یہ بھی پڑھیں علی امین گنڈاپور اس وقت کہاں ہیں کسی کو کچھ معلوم نہیں، بیرسٹر سیف

ذرائع کے مطابق ڈی چوک اسلام آباد میں سول کپڑوں میں ملبوس خیبرپختونخوا پولیس کے 6 حاضر سروس اہلکار جو کارکنوں کے ساتھ مل کر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف حملوں میں شامل تھے، کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ یہ پولیس اہلکار ٹیئر گیس، غلیلوں اور پتھروں سے لیس ہو کر قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے کررہے تھے۔

ذرائع کے مطابق اس کے علاوہ کے پی کے پولیس کے 5 اور حاضر سروس اہلکار جن میں سے 2 کا تعلق خیبرپختونخوا سی ٹی ڈی اور 3 کا تعلق کے پی کے پولیس سے ہے، کو اٹک کے نزدیک پولیس کی گاڑیوں میں سول کپڑوں میں واپس فرار ہوتے ہُوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پکڑ لیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ان 5 پولیس اہلکاروں سے بھاری تعداد میں ٹیئر گیس شیل، بنٹے اور پتھر بھی برآمد ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے 4 اکتوبر کو اسلام آباد کے ڈی چوک میں احتجاج کی کال دی تھی، تاہم وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا قافلہ آج سہ پہر اسلام آباد پہنچا۔

یہ بھی پڑھیں علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کے باوجود احتجاج جاری رہے گا، پی ٹی آئی کا اعلان

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اسلام آباد پہنچنے کے بعد کے پی ہاؤس روانہ ہوگئے تھے، جس کے بعد سے ان کی گرفتاری کے حوالے سے متضاد اطلاعات سامنے آرہی ہیں، تاہم سیکیورٹی ذرائع نے اس کی تردید کردی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور سری لنکا کی مشترکہ فوجی مشق ’شیک ہینڈز II‘ کا تربیلا میں آغاز

شرح سود میں اضافے پر تاجر تنظیمیں مایوس، معاشی بحالی سے متصادم قرار دیدیا

ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کی پیشکش کردی، صدر ٹرمپ تجاویز کا جائزہ لے رہے ہیں، ترجمان وائٹ ہاؤس

فیلڈ مارشل کو اللہ نے عزت دی، ایسا مقام پاکستان کو اس سے قبل کبھی نہیں ملا، گورنر پنجاب

سیکیورٹی فوسز نے فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنادی، طالبان چوکیاں تباہ

ویڈیو

پاکستانی فلم انڈسٹری کی بحالی کی کوششیں: شاندار ماضی، موجودہ زوال اور پنجاب حکومت کے بڑے فیصلے

خیبرپختونخوا حکومت آئینی ذمہ داریاں پوری نہیں کررہی، وفاق کے ساتھ بہتر تعلقات ہونے چاہییں، سابق گورنر حاجی غلام علی

کیا ایران امریکا مذاکرات بحال ہوں گے؟پاکستانی شہری کیا سوچتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا بلف

ایران، امریکا مذاکرات: اعصاب کی جنگ کون جیتے گا؟

مذاکرات میں پاکستان اتنی دلچسپی کیوں لے رہا ہے؟