اسلام آباد اور گردونواح میں موبائل سروس کب بحال ہوگی؟ وفاقی وزیر داخلہ نے خوشخبری سنادی

اتوار 6 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں موبائل سروس چند گھنٹوں میں بحال ہوجائے گی۔

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے 4 اکتوبر کو اسلام آباد کے ڈی چوک میں احتجاج کی کال دی تھی جس کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت اور گردونواح میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بندش کی خبریں سامنے آئی تھیں۔

وفاقی دارالحکومت کے شہریوں کی جانب سے اس حوالے سے شکایات کی جارہی تھیں۔

اس حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ موبائل سروس گھنٹوں میں بحال ہوجائے گی۔

ہفتہ کو اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ آج اسلام آباد کیلئے بہت اہم دن تھا، آج اسلام آباد پر دھاوا بولا گیا جسے وزیراعلیٰ کے پی لیڈ کر رہے تھے، اسلام آباد کے شہری ازیت کا شکار تھے ان سے معذرت خواہاں ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں وزیر داخلہ نے کہا کہ جلد از جلد راستے بحال کرنے کی کوشش کریں گے اور موبائل سروس  بھی گھنٹوں میں بحال ہوجائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ڈونلڈ ٹرمپ نے بارک اوباما سے متعلق شیئر کی گئی اپنی توہین آمیز ویڈیو کی خود ہی مذمت کردی

جماعتِ اسلامی کے امیر کی بی این پی چیئرمین کو براہِ راست عوامی مباحثے کی دعوت

ٹرمپ کا اوباما خاندان کے خلاف نسل پرستانہ پوسٹ پر معافی سے انکار

ٹی20 ورلڈکپ: نیدرلینڈز کی ایک وکٹ کے نقصان پر پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری

پی ایس ایل 11 میں سب سے مہنگا سائن ہونے والا کم عمر ترین کھلاڑی کون ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد امام بار گاہ میں خود کش دھماکا بھارت کی سرپرستی میں کیا گیا، وزیر مملکت برائے داخلہ کی میڈیا سے گفتگو

امریکا ایران کشیدگی: سعودی عرب، ترکی اور پاکستان نے واشنگٹن کو کیا پیغام دیا؟

لاہور میں بسنت کے تہوار پر تاریخی جشن

کالم / تجزیہ

پاکستان کا پیچا!

’کشمیر کی جلتی وادی میں بہتے ہوئے خون کا شور سنو‘

مغربی تہذیب کا انہدام!