کبریٰ خان نامور پاکستانی اداکارہ ہیں جو ڈراما سیریل سنگ مرمر، سنگِ ماہ، مقابل، الف اللہ اور انسان، صنف آہن، اور جنت سے آگے جیسے ڈراموں کے لیے جانی جاتی ہیں، انہوں نے حال ہی میں ڈراما سیریل نور جہاں میں نور بانو کے کردار سے خوب داد سمیٹی۔
یہ بھی پڑھیں: کبریٰ خان نے ڈراما سیریل ’نورجہاں‘ کیوں سائن کیا؟
کبریٰ خان کی والدہ اور بہن پہلی بار عوام کے سامنے کبری خان کی کامیابی کے بارے میں لب کشائی کی ہے، انہوں نے حال ہی میں برطانیہ میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی، جہاں سارہ خان کے ساتھ کبریٰ خان مہمان مقرر تھیں۔
کبریٰ خان کی والدہ نے انٹرویو میں اپنی بیٹی کی کامیابی اور اس کی خوبصورت طبیعت کے بارے میں بتایا۔
View this post on Instagram
کبریٰ خان کی والدہ نے اپنی بیٹی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی بیٹی کی پیاری طبیعت اور کامیابی کا کوئی کریڈٹ نہیں لیتیں، ان کی بیٹی(کبریٰ خان) جو کچھ بھی ہے اور اللہ نے اسے جو کچھ بھی دیا ہے، میں اس پر اللہ کا شکر ادا کرتی ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ کبریٰ خان کی لاپتا لاہوری فین کراچی سے بازیاب
انہوں نے کہا ’میں نے اس (کبریٰ خان) کے ڈرامے دیکھے، اس سے پہلے میں نے کبھی پاکستانی ڈرامے نہیں دیکھے تھے، اب تمام اداکار میرے پسندیدہ ہیں، پاکستانی ڈرامے یقیناً مثبت اثرات چھوڑ رہے ہیں۔
کبریٰ خان کی بہن نے بھی ان کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ کبریٰ خان ان کی ننھی بہن ہیں اور انہیں اپنی خوبصورت طبیعت، مہربانی اور اللہ پر یقین کی وجہ سے اس پر بہت فخر ہے۔
View this post on Instagram
‘کبریٰ اپنی عاجزی اور کامیابی کا سہرا ہمیشہ ہمیں دیتی ہے لیکن یہ اس کی اپنی خوبیاں ہیں کہ وہ کامیاب ہوئی، وہ خدا کے خوف کے ساتھ ایک خوبصورت دل رکھتی ہیں۔‘