اداکارہ کبریٰ خان کی لاپتا لاہوری فین کراچی سے بازیاب

پیر 22 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ٹی وی اداکارہ کبریٰ خان سے ملاقات کی خواہش میں گھر چھوڑنے والی 13 سالہ لڑکی کو لاہور پولیس نے کراچی سے بحفاظت بازیاب کرالیا ہے۔

13 سالہ لائبہ عمران معروف ٹی وی اداکارہ کبریٰ خان کی فین ہے، جو گھر میں کسی کو بتائے بغیر 3 لاکھ روپے لے کر کراچی چلی گئی تھی، جسے لاہور پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ہیومن انٹیلیجنس سمیت جدید ٹیکنالوجی کی مدد بازیاب کرالیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مہوش حیات اور کبریٰ خان کے خلاف سوشل میڈیا مہم چلانے کا کیس، ڈپٹی ڈائریکٹر سائبر کرائم طلب  

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری کےنوٹس پربروقت کارروائی کرتے ہوئے انچارج انویسٹی گیشن فیصل ٹاؤن محمدولید نے پولیس ٹیم کے ہمراہ لائبہ عمران کو 72 گھنٹوں میں کراچی سےبازیاب کرایا ہے۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری نے اپنے دفتر میں بچی کو والدین کے سپرد کر دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی سی بی کا نیا ورک لوڈ سسٹم فاسٹ بولرز کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا، نسیم شاہ

یوکرین جنگ کے بعد خلا میں عسکری سرگرمیوں پر عالمی خدشات بڑھ گئے

شہزادہ چارلس اور شہزادی ڈیانا کے ہنی مون کی تلخ یادیں سامنے آگئیں

بھارت کا اسرائیل کو فراہم کردہ اسلحہ غزہ جنگ میں استعمال ہو رہا ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

فیفا، ارجنٹینا اور سازشی نظریات: حقائق کیا کہتے ہیں؟

ویڈیو

لائیوبلوچستان میں ترقی روکنے کے لیے دہشتگردی کی جاتی ہے، احساسِ محرومی اور نمائندگی کا بیانیہ حقائق کے منافی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘