غزہ پر اسرائیلی جارحیت کا ایک سال، آل پارٹیز بلوچستان کا کل یوم مزاحمت منانے کا اعلان

اتوار 6 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آل پارٹیز بلوچستان کے رہنماؤں نے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کا ایک سال مکمل ہونے پر 7 اکتوبر کو یوم مزاحمت منانے کا اعلان کردیا۔

آل پارٹیز کے رہنماؤں مولانا عبدالحق ہاشمی، بخت کاکڑ اور دیگر نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے یوم مزاحمت منانے کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیں فلسطین پر 7 اکتوبر کو وزیراعظم کی سربراہی میں آل پارٹیز کانفرنس بلانے، یوم یکجہتی منانے کا فیصلہ

مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ ایک سال مکمل ہوگیا غزہ پر اسرائیلی جارحیت جاری ہے، سیاسی اختلافات کو دور رکھتے ہوئے اسرائیل کے خلاف فلسطین کے حق میں احتجاج کیا جائے۔

انہوں نے کہاکہ فلسطین کے معاملے پر اس وقت پوری امت کی نظریں پاکستان کی طرف ہیں۔

اس موقع پر بخت کاکڑ نے کہاکہ دنیا کو ایک پیغام دینا چاہتے ہیں کہ فلسطینوں کی نسل کشی کی جارہی ہے، اسرائیل مساجد اور اسپتالوں پر بھی بمباری کررہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ اسرائیلی جارحیت پر عالمی قوتوں کی خاموشی ناقابل قبول ہے۔

یہ بھی پڑھیں 57 اسلامی ممالک موجود، مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے نیٹو طرز کا اتحاد تشکیل دینا چاہیے، ڈاکٹر ذاکر نائیک

بخت کاکڑ نے مزید کہاکہ پی ٹی آئی کا ایجنڈا سب کے سامنے ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp