پاکستانی نژاد ملائیشین رائل ایئر فورس کے سربراہ کا آبائی علاقے ہری پور کا دورہ

اتوار 24 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی نژاد ملائیشین رائل ایئر فورس کے سربراہ جنرل محمد اصغر خان نے گزشتہ جمعہ کے روز اپنے آبائی علاقے بیڑ، ہری پور کا مختصر دورہ کیا جس کے دوران اُنہوں نے اپنے دادا مرحوم ملک قلندر خان، چچا ملک یعقوب، کزن حافظ رمیز اور دادی کی قبروں پر حاضری دی اور مرحومین کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

اے پی پی سے گفتگو کے دوران ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہری پور فرحان خان نے بتایا کہ اُن کا دورہ 2 گھنٹے پر محیط تھا جس دوران اُنہوں نے اپنے رشتہ داروں سے ملاقات بھی کی۔

ملائیشیا کی رائل ایئر فورس کے چیف محمد اصغر خان کے چچا زاد بھائی اور لوکل گورنمنٹ خیبر پختونخوا کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر مختار احمد نے بتایا کہ محمد اصغر خان کے دادا ملک قلندر خان قیام پاکستان سے قبل ملائیشیا گئے تھے جہاں محمد اصغر خان کے والد گوہر امان اور چچا ملک محمد یعقوب کی پیدائش ہوئی، محمد اصغر خان کے والد گوہر امان ملائیشیا پولیس میں آفیسر رینک سے ریٹائر ہوئے۔

مزید پڑھیں: شیر افضل مروت کے آبائی گاؤں میں ان کے حجرے کو کس نے آگ لگائی؟

مختصر دورے کے دوران ملائیشین رائل ایئر فورس کے سربراہ جنرل محمد اصغر خان کی اہلیہ بھی ہمراہ تھیں جن کی والدہ کا آبائی علاقہ بھی ہری پور کی وی سی گندف اور گاؤں گھیری ہے۔

مختار احمد نے مزید بتایا کہ دورے کے دوران محمد اصغر خان نے اپنے دادا، دادی، چچا اور کزن کی قبروں پر حاضری دی اور اپنے آبائی گھر کا مختصر دورہ کیا، بعد ازاں اُنہوں نے گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول بیڑ میں اپنے رشتہ داروں اور عزیز و اقارب سے ملاقات کی۔

انہوں نے بتایا کہ محمد اصغر خان کا تعلق اعوان قبیلے سے ہے اور اس سے قبل وہ 2008 میں ایک ٹریننگ کے لیے کراچی آئے تھے۔ علاقے کے لوگ محمد اصغر خان کی آمد پر انتہائی پرجوش دکھائی دیے اور وہ اسے ہری پور کے لیے ایک اعزاز تصور کرتے ہیں کہ کسی دوسرے ملک کی رائل ایئرفورس کا سربراہ ہری پور اور علاقہ تناول کا سپوت ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں