پاکستان میں 26 فیصد پائلٹس کا تعلق بیرونی ممالک سے ہے، ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی

پیر 7 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی نادر شفیع ڈار نے بتایا ہے کہ پاکستان میں 700 سے 800 پائلٹ خدمات انجام دے رہے ہیں جن میں 26 فیصد پائلٹس کا تعلق بیرونی ممالک  سے ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے 100 پائلٹس ہمارے لائسنس پر بیرون ملک کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں جلد نئی ایئر لائنز بھی سروسز کا آغاز کریں گی۔

شفیع ڈار نے کہا کہ پی آئی اے کےتمام طیاروں کی مکمل جانچ پڑتال کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی ہوا بازی تنظیم کی آڈٹ رپورٹ آگئی ہے، پاکستان کے ایئر سیفٹی اقدامات خطےمیں اعلیٰ کارکردگی کے حامل ہیں۔

ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا تھا کہ پاکستان سول ایوی ایشن کی کارکردگی بھارتی ایوی ایشن سےاعداوشمار کے اعتبار سے بہتر ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں کمرشل پروازوں کی آمد آئندہ چند دنوں میں بڑھےگی جبکہ ڈومیسٹک ایوی ایشن مارکیٹ میں بہتری کی گنجائش موجود ہے۔

نادر شفیع ڈار کا کہنا تھا کہ کورونا کےبعد پیدا ہونے والے جمود کے بعد اب بین الاقوامی ایوی ایشن مارکیٹ میں اضافہ ہوا ہے،  نئی ایئر لائنز پاکستان  میں فضائی آپریشنز کی خواہشمند ہیں اور یورپ میں پروازوں پر پابندی نومبر میں اٹھائےجانےکی بھی قوی امید ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور عظمیٰ بخاری کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر

پی ٹی آئی چیئرمین نے وزیراعظم سے ملاقات اور مذاکرات کے دعوے کی تردید کر دی

تھائی لینڈ اور کمبوڈیا میں فوری جنگ بندی پر اتفاق

زمین کے اندر چھپا پانی، وہ راز جس نے دنیا کو عالمگیر آگ سے بچایا

ڈھاکا ایئرپورٹ: دھند کے باعث پروازوں کا نظام متاثر، متعدد بین الاقوامی پروازیں متبادل ہوائی اڈوں پر منتقل

ویڈیو

پی آئی اے نجکاری: ماضی میں پرائیوٹائز ہونے والے ادارے بہتر ہوئے یا بدتر؟

کیا پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہیں؟

یو اے ای کے صدر کا دورہ پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر، حکومت کا عمران خان کے ساتھ ممکنہ معاہدہ

کالم / تجزیہ

پی آئی اے کی نجکاری، راست اقدام

منیر نیازی سے آخری ملاقات

فقیہ، عقل اور فلسفی