ریسلر ونیش پھوگاٹ نے نریندر مودی کی پارٹی کو دھول چٹا دی

بدھ 9 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پیرس اولمپکس مقابلوں سے باہر ہونے والی بھارتی خاتون ریسلر ونیش پھوگاٹ نے سیاست کے میدان میں کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیے ہیں اور بھارتی ریاستی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے امیدوار کو شکست دے دی ہے ۔

پیرس اولمپکس میں 100 گرام وزن زیادہ ہونے کی وجہ سے ڈس کوالیفائی ہونے والی سابق بھارتی خاتون ریسلر اور کانگریس رہنما ونیش پھوگاٹ نے ریاست ہریانہ کے جند ضلع کی جولانہ اسمبلی کی نشست پر بی جے پی کے یوگیش کمار کو 6015 ووٹوں سے شکست دے کر چاروں شانے چت کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تنازعات کی شکار بھارتی ریسلر اولمپک فائنل کے لیے نااہل کیوں قرار پائیں؟

پیرس اولمپکس سے واپسی کے بعد 30 سالہ ونیش پھوگاٹ نے کانگریس میں شمولیت اختیار کی تھی، پیرس اولمپکس میں زیادہ وزن ہونے کی وجہ سے وہ فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گئی تھیں۔ میڈیا پر ان سے متعلق خبریں چلنے کے بعد ونیش پھوگاٹ کو ملک بھر سے ہمدردی اور پیار ملا، اسی دوران ملکی سیاست میں بھی تیزی آئی اور کانگریس نے ان کی مقبولیت اور موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے انہیں انتخابی اکھاڑے میں اتار دیا۔

واضح رہے کہ جس سیٹ پر ونیش کو کامیابی ملی ہے 2019 کے انتخابات میں یہ سیٹ جننائک جنتا پارٹی کے امرجیت ڈھنڈا نے جیتی تھی، جو بی جے پی کے زیر قیادت قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کا حصہ تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp