اسلام آباد میں ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان شریک نہیں ہوں گے۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے سربراہان کے اجلاس میں ایران کا اعلیٰ سطحی وفد شرکت کرے گا۔ ایرانی وفد کی قیادت ایران کےاول نائب صدر کریں گے۔
ایرانی نائب صدر اوّل ڈاکٹر محمد رضا عارف کی وفد کے ہمراہ 15 اکتوبر کو آمد متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیے شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس، پاکستان کے چیلنجز اور مواقع
ایرانی نائب صدر ایس سی او سربراہان مملکت اجلاس کی سائیڈ لائنز پر پاکستانی قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں پاک ایران تعلقات، خطے کی صورتحال، غزہ و لبنان کی صورتحال پر بھی بات چیت متوقع ہے۔
ڈاکٹر رضا محمد عارف مغرب سے تعلیم یافتہ انجینیئر اور اصلاح پسند رہنما ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں کیا ہوگا، یہ پاکستان کے لیے کتنا اہم ہے؟
واضح رہے کہ پاکستان 15-16 اکتوبر کو شنگھائی تعاون تنظیم کے اہم سربراہی اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے۔ یہ اجلاس دارالحکومت اسلام آباد میں ہوگا، جس میں دنیا کے مختلف ممالک کے مندوبین شرکت کریں گے۔