انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں ہزیمت کے پیش نظر قومی ٹیم میں تبدیلیاں متوقع

جمعہ 11 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ ٹیم میں انگلینڈ کے خلاف 15 اکتوبر سے ملتان میں شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے تبدیلیوں کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملتان ٹیسٹ، انگلینڈ نے پاکستان کو اننگز اور 47 رنز سے شکست دے دی

قومی مینز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کا جمعے کو اجلاس ہوا جس میں طے کیا گیا کہ کمیٹی ہفتے کے روز ملتان کا دورہ کرکے ہیڈ کیوریٹر، ہیڈ کوچ اور قومی ٹیم کے کپتان سے ملاقات کرے گی۔

اس ملاقات کے بعد انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے قومی اسکواڈ فائنل کیا جائے گا۔

مزید پڑھیے: انگلینڈ کے خلاف صرف شکست نہیں، ذلت اور رسوائی بھی ہوئی ہے

یاد رہے کہ پاکستان کی ٹیم کو 3 ٹیسٹ کی سیریز کے پہلے میچ میں انگلینڈ کے خلاف ایک اننگز اور 47 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

قومی ٹیم اور مہمان انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 15 اکتوبر سے ملتان میں ہی شروع ہوگا جبکہ سیریز کا تیسرا اور فائنل میچ 24 اکتوبر کو راولپنڈی میں شیڈول ہے۔

مزید پڑھیں: شان مسعود بطور کپتان ابتدائی 6 میچ ہارنے والے واحد کپتان، ملتان ٹیسٹ میں مزید کیا ریکارڈ بنے؟

دیرں اثنا کہا جا رہا ہے کہ بیٹسمین امام الحق اور کامران غلام کو پاکستانی اسکواڈ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ کامران نے پاکستان کے لیے اب تک صرف ایک ون ڈے کھیلا ہے تاہم انہوں نے ابھی ٹیسٹ میچ میں ڈیبیو نہیں کیا ہے۔

علاوہ ازیں بائیں ہاتھ سے اسپن کرنے والے بولر نعمان علی کو بھی واپس بلا سکتا ہے کیونکہ ابرار احمد پہلے ٹیسٹ کے دوران بیمار ہوگئے جس کے بعد دوسرے ٹیسٹ میں ان کی شرکت مشکوک ہے۔ نعمان نے اپنے 15 میں سے آخری ٹیسٹ گزشتہ سال جولائی میں سری لنکا کے خلاف کھیلا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp