پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اسلام آباد میں منعقدہ شنگھائی کانفرنس کے دوران احتجاج کی کال پر حکومت ایکشن میں آگئی، رہنماؤں اور کارکنان کے گھروں پر چھاپے۔
یہ بھی پڑھیں:چین کے وزیراعظم لی کیانگ 14 سے 17 اکتوبر تک پاکستان کا دورہ کریں گے، دفتر خارجہ
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 15 اکتوبر شنگھائی کانفرنس کے دوران اسلام آباد کے ڈی چوک میں احتجاجی مظاہرے کی کال دیے جانے کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے حرکت میں آگئے ہیں۔
پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی کا اعلان کردہ احتجاج روکنے کے لیے اسلام آباد اور روالپنڈی کے قریبی شہروں ٹیکسلا، روات، گوجر خان اور کلرسیداں میں چھاپے مارے گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس میں پولیس ذرائع کے حوالے سے کہنا ہے کہ رات گئے پی ٹی آئی رہنما راجا بشارت کے گھر بھی چھاپہ مارا گیا۔ اس کے علاوہ سابق ایم پی اے وحید قاسم، عارف عباسی اور راشد حفیظ کے گھروں پر بھی چھاپے مارے گئے۔
یہ بھی پڑھیں:ایس سی او سمٹ: اسلام آباد پولیس نے جامع اور مربوط سیکیورٹی پلان تشکیل دیدیا
میڈیا رپورٹ کے مطابق اس چھاپہ مار کارروائی کے دوران پی ٹی آئی کے 7 کارکنوں کو گرفتار کیا گیا۔
اس ضمن پولیس کا مؤقف ہے کہ راولپنڈی میں دفعہ 144 کے تحت احتجاج یا ریلی کی اجازت نہیں ہے۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف نے ایک ایسے موقع پر احتجاج کی کال دی ہے جب کہ اسلام آباد میں انتہائی اہمیت کا حامل بین الاقوامی ایونٹ منعقد ہو رہا ہے۔ اس احتجاج اور عدن احتجاج کے حوالے سے خود پی ٹی آئی میں بھی اختلافات کے سامنے آ چکے ہیں۔