چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی سماعت کےلئے مقرر کردی گئی ہے۔
جسٹس شاہد بلال حسن کی سربراہی میں لاہور ہائیکورٹ کا لارجر بنچ 12اپریل کو سماعت کرے گا۔
ایڈووکیٹ آفاق احمد کی وساطت سے دائر درخواست میں شہری محمد جنید نے عمران خان، چیف الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن عمران خان کو این اے 95 میانوالی سے نااہل قرار دے چکی ہے جب کہ الیکشن کمیشن نے 7 دسمبر 2022 کو عمران خان کے خلاف قانون کاروائی کا آغاز کرچکا ہے۔
’توشہ خانہ کے حوالے سے حقائق کو چھپانے پر الیکشن کمیشن نے 21 اکتوبر 2022 کو عمران خان کو نااہل قرار دیا۔ اس سے قبل نواز شریف کو بھی عدالت نااہل کر چکی ہے، جس کے بعد نواز شریف پارٹی صدر نہیں رہے۔ نااہلی کے بعد کوئی پارٹی ہیڈ نہیں رہ سکتا۔‘
درخواست گزار کے مطابق الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے پر عمران خان کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر کوئی کاروائی نہیں کی گئی۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ عمران خان کو بطور چیئرمین تحریک انصاف پارٹی عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا جائے۔