پاکستان کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے انگلینڈ ٹیم کا اعلان، کپتان بین اسٹوکس کی واپسی

پیر 14 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

رواں ہفتے ملتان میں پاکستان کیخلاف کھیلے جانیوالے دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کی ٹیم نے 2 بنیادی تبدیلیاں کرتے ہوئے ٹیم کا اعلان کردیا ہے، ہیم اسٹرنگ انجری سے صحتیاب ہونے والے بین اسٹوکس انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کی حثیت سے ایک مرتبہ پھر اپنی قومی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:بابر اعظم انگلینڈ سیریز سے ڈراپ: ’ہم نے دنیائے کرکٹ میں اپنا مذاق ہی بنوا لیا‘

بین اسٹوکس 2 ماہ تک آرام کرنے کے بعد رواں ہفتہ دوسرے ملتان ٹیسٹ میں جلوہ گر ہوں گے، بین اسٹوکس نے گزشتہ ہفتے اپنی بحالی میں تیزی لاتے ہوئے کرس ووکس کی جگہ لیں گے، دوسری جانب پہلے ملتان ٹیسٹ میں انگلینڈ کی نمائندگی گس اٹکنسن کی جگہ میتھیو پوٹس دوبارہ انگلینڈ ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

پاکستان کے دورے پر آئی مہمان انگلینڈ کرکٹ ٹیم دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے تیار ہے، جو لگ بھگ اسی پچ پر کھیلا جائے گا جس کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میث میں گزشتہ ہفتے اس نے باآسانی میزبان ٹیم پاکستان کو ایک اننگز اور 47 رنز سے شکست دی تھی۔

اسٹوکس ٹریننگ میں بولنگ کر رہے ہیں اور پوٹس اور برائیڈن کارس کے بعد انگلینڈ کا تیسرا سیم آپشن ہوں گے، میڈیا رپورٹس کے مطابق پچ کو بہت زیادہ پانی دیا گیا ہے جو پریکٹس کے 2 دنوں کے دوران دھوپ میں خشک ہو چکا ہے، اور اب تک پچ کی استعمال شدہ سطح دونوں ٹیموں کے اسپنرز کو کھیل میں اہم کردار ادا کرنے کا موقع فراہم کرسکتی ہے۔

مزید پڑھیں:انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں ہزیمت کے پیش نظر قومی ٹیم میں تبدیلیاں متوقع

انگلینڈ کے فاسٹ بولنگ کنسلٹنٹ جیمز اینڈرسن کے مطابق یہ اسپنرز کے لیے ایک بڑا اہم ہفتہ ثابت ہو سکتا ہے، پہلے ٹیسٹ میں اننگز کی جیت کے باوجود انگلینڈ کے فاسٹ بولرز کو بہت زیادہ محنت کرنی پڑی تھی، اٹکنسن نے 39 اوورز ، کارس نے 38 اور ووکس نے 35 اوورز کرائے تھے۔

بین ڈکٹ نے پہلے ٹیسٹ کی دوسری شام ٹوٹے ہوئے انگوٹھے سے صحت یاب ہونے کے بعد آرڈر کے اوپری حصے میں اپنی جگہ برقرار رکھی ہے، جب کہ جیمی اسمتھ ٹیم میں نمبر 7 پوزیشن پر واپس چلے گئے ہیں تاکہ اسٹوکس کو نمبر 7 پر اپنے پسندیدہ کردار میں واپس آنے کا موقع مل سکے۔

مزید پڑھیں:احمد شہزاد نے پاکستانی ٹیم کو فلم لگان دیکھنے کا مشورہ کیوں دیا؟

انگلینڈ انہی 2 آزمودہ اسپنرز پر ایک مرتبہ پھر انحصار کرے گا  جو پہلے ملتان ٹیسٹ میں اس کا انتخاب تھے، یعنی جیک لیچ اور شعیب بشیر، جنہوں نے 156 رنز دے کر ایک ہی وکٹ حاصل کی تھی، ریحان احمد انگلینڈ اسکواڈ میں دوسرے اسپن آپشن ہیں، جبکہ واروکشائر اور انگلینڈ انڈر 19 کے لیگ اسپنر تعظیم علی چھٹیوں پر پاکستان میں ہیں اور اس ہفتے نیٹ میں بولنگ بھی کرا رہے ہیں۔

انگلینڈ الیون: زیک کرولی، بین ڈکٹ، اولی پوپ، جو روٹ، ہیری بروک، بین اسٹوکس (کپتان)، جیمی اسمتھ (وکٹ کیپر)، برائیڈن کارس، میتھیو پوٹس، جیک لیچ اور شعیب بشیر۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp