احمد شہزاد نے پاکستانی ٹیم کو فلم لگان دیکھنے کا مشورہ کیوں دیا؟

ہفتہ 12 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی کرکٹراور سابق اوپنر بلے بازاحمد شہزاد نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں بدترین شکست کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کو بالی ووڈ کی مشہور ہٹ فلم ’لگان‘ دیکھنے کا مشورہ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں ہزیمت کے پیش نظر قومی ٹیم میں تبدیلیاں متوقع

اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق پاکستانی بلے باز احمد شہزاد نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو اپنے اندر محب الوطنی کا جذبہ جگانے کے لیے ’لگان‘ فلم دیکھنی چاہیے کیونکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو اپنی جیب سے پیسے خرچ کرنے پڑتے ہیں اور آپ لوگوں کو ملک کی عزت کا کوئی خیال نہیں ہے۔

احمد شہزاد نے لگان فلم میں اسپین بولر کچرا (فلمی کردار ) سے سبق حاصل کرنے کا مشورہ دیا، جس نے معذوری کی حالت میں بھی انگلینڈ کے کھلاڑیوں کو اس لیے آؤٹ کیا کہ وہ اپنی قوم کا وقار بڑھانا چاہتا تھا اور لگان کا خاتمہ چاہتا تھا لیکن ہمارے اسپنرز کو تو چائے پانی سے ہی فرصت نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:ملتان ٹیسٹ میں پاکستان کو بدترین شکست: ’اب بس معجزے کی امید ہے‘

احمد شہزاد نے مزید کہا کہ پاکستانی ہوم گراؤنڈ پر باہر سے آنے والی کوئی بھی ٹیم شکست دے کر چلی جاتی ہے، ہم نے پہلی بار بنگلہ دیش کے ہاتھوں تاریخی شکست کا سامنا کیا، اس کے بعد اب انگلینڈ کے خلاف خراب کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

احمد شہزاد نے کہا کہ ٹیم میں تبدیلیاں ناگزیر ہو گئی ہیں کیونکہ سوشل میڈیا کے ہوتے ہوئے اب قوم کو بے وقوف نہیں بنایا جا سکتا۔ سلیکٹرز اور چیئرمین کو نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینا ہوگا۔

مزید پڑھیے: انگلینڈ کے خلاف صرف شکست نہیں، ذلت اور رسوائی بھی ہوئی ہے

انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم اپنی بدترین فارم میں ہے اور اسے اپنے ہوم گراؤنڈ پر بنگلہ دیش جیسی چھوٹی ٹیموں کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اب انگلینڈ نے ملتان میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں انہیں اننگز اور 47 رنز سے شکست دے دی ہے جو انتہائی شرمناک ہے۔

مزید پڑھیں: شان مسعود بطور کپتان ابتدائی 6 میچ ہارنے والے واحد کپتان، ملتان ٹیسٹ میں مزید کیا ریکارڈ بنے؟

احمد شہزاد نے کہا کہ سلیکٹرز کو اب نوجوان کھلاڑیوں کو کھلانا ہو گا، اب سلیکٹرز کو کامران غلام، محمد علی، صاحبزادہ فرحان، طیب طاہر اور حسیب اللہ کو کھلانا ہو گا، نام نہاد سپر سٹارز کو بہت مواقع مل چکے ہیں، ان پر اتنی سرمایہ کاری ہوئی ہے لیکن جب بھی ان پر کھیل کے دوران دباؤ بڑھتا ہے یہ کھیلنا ہی چھوڑ دیتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طیارے کے واش روم میں خرابی، پرواز دو بار ڈائیورٹ، مسافروں کا انوکھا سفر

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں یومِ آزادی کی شاندار تقریب، ندیم لونے والا کے سروں پر شائقین جھوم اٹھے، محسن نقوی بھی شریک

خضدار کے پہاڑی سلسلے میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی

پاکستان کا 79واں یومِ آزادی، صوفی سٹی منڈی بہاؤ الدین میں عظیم الشان تقریب

وسیم اکرم کے بعد شاہد آفریدی کا کتا بھی لاپتا، مداحوں سے تلاش میں مدد کی اپیل

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی