دورہ پاکستان کے ذریعے دونوں ممالک میں وسیع اور گہرے تبادلوں کا منتظر ہوں، چینی وزیراعظم

پیر 14 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم عوامی جمہوریہ چین لی کیانگ 4 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ چکے ہیں۔ اسلام آباد آمد پر چینی وزیراعظم لی کیانگ نے کہا ہے کہ وہ اس دورے کے ذریعے دونوں ممالک میں وسیع اور گہرے تبادلوں کے منتظر ہیں۔

چینی وزیراعظم لی کیانگ کا کہنا تھا کہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) سربراہان حکومت کے 23ویں اجلاس میں شرکت کرنے پر خوشی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بھی اپنی اصلاحات اور ترقیاتی کاوشوں کے لیے پرعزم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چینی وزیراعظم کے دورے کے موقعے پر سی پیک کے اگلے مرحلے کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوں گے، ملک ایوب سنبل

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ چینی ہم منصب کو خوش آمدید کہتے ہوئے خوشی ہوئی، میرے بھائی کا تاریخی اور نتیجہ خیز دورہ ہماری دوستی کو مزید استحکام اور وسعت دے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم موجودہ اقدامات بالخصوص سی پیک پر پیش رفت کا جائزہ لیں گے، ہم باہمی فائدہ مند تعاون کی نئی راہیں بھی تلاش کریں گے۔

واضح رہے کہ چین کے وزیراعظم لی کیانگ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس میں شرکت کے لیے 4 روزہ دورے پر آج پاکستان  پہنچے تو وزیراعظم شہباز شریف نے نور خان ایئر بیس پر ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ وفاقی وزرا اسحاق ڈار، محسن نقوی احسن اقبال اور عطا تارڑ بھی چینی وزیراعظم کے استقبال کے لیے موجود تھے۔ اس موقع پر ثقافتی لباس میں ملبوس بچوں نے چینی وزیراعظم کو پھولوں کو گلدستے پیش کیے جبکہ چینی وزیراعظم کو 21 توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

محمد ظفر الحق حجازی 4 سال کے لیے وفاقی ٹیکس محتسب تعینات

ڈیرہ اسماعیل خان: پولیس موبائل پر بم دھماکے میں 3 اہلکار شہید، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی مذمت

کویت میں آئندہ برس جنوری میں 6 عام تعطیلات کا اعلان

سعودی امدادی مرکز کی عالمی انسانیت دوست خدمات سے ہزاروں افراد مستفید

ٹویوٹا نے فورچیونر کی تاریخ کی سب سے بڑی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا

ویڈیو

کتاب ہر ہاتھ میں، بلوچستان حکومت کا ’کتاب گاڑیوں‘ کا منفرد منصوبہ

کوئٹہ کی سلیمانی چائے، سرد شہر کی گرم پہچان اور روایتی ذائقہ

چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن کے معاملے پر شہباز شریف نواز شریف سے کیوں نہ ملے؟

کالم / تجزیہ

دنیا بھر میں افغان طالبان کے خلاف ماحول بنتا جا رہا ہے

کرکٹ کا سچا خادم اور ماجد خان

بابر اعظم کو ‘کنگ’ کیوں کہا جاتا ہے؟