پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر اور لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے اسرائیلی افواج کے حملوں کے شکار فلسطینی عوام سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے ان کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔
فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے شاہین آفریدی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ’مومن ایک جسم کی طرح ہوتے ہیں، اگر جسم کا کوئی حصہ ٹھیک نہ ہو تو سارا جسم اس تکلیف کو محسوس کرتا ہے، ہم بار بار مسجد اقصیٰ میں ہونے والے ظلم کو محسوس کر سکتے ہیں’۔
Believers resemble one body, so that, if any part of the body is not well then the whole body shares the sleeplessness.
We can feel the cruelty being carried out in #MasjidAlAqsa time & time again. Remember the oppressed ones.
May Almighty ease their sufferings. Aameen. 🤲
— Shaheen Shah Afridi (@iShaheenAfridi) April 7, 2023
شاہین آفریدی نے دعا کہ کہ ’اللہ تعالیٰ فلسطینی عوام کی مشکلات کو آسان فرمائے، آمین‘۔ صارفین نے شاہین آفریدی کے جذبے اور ٹویٹ کا خاصا سراہا۔
اسرائیلی فوجیوں کی غزہ اور مسجد اقصیٰ پر یلغار
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی فلسطینی شہر غزہ پر اسرائیلی فوج نے حملہ کیا، حملوں میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے کئی تربیتی مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔ اس سے قبل احتجاج کرنے والے فلسطینیوں پر آنسو گیس فائر کیے اور ہینڈ گرینیڈز کا بھی استعمال کیا گیا۔
اسرائیلی فوجیوں نے مسجد اقصیٰ پر بھی یلغار کی جبکہ نماز فجر کے لیے آنے والوں کو بھی مسجد میں داخل ہونے سے روک دیا تھا۔ جس کے باعث سیکڑوں نمازیوں نے مسجد اقصیٰ کے باہر نماز فجر ادا کی۔