ڈی چوک احتجاج ہوگا یا نہیں؟ پی ٹی آئی میں مختلف آرا کے باعث حتمی فیصلہ نہ ہوسکا

پیر 14 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے 15 اکتوبر کو ڈی چوک میں دی گئی احتجاج کی کال پر پارٹی میں مختلف آرا ہیں، اور ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوسکا۔

پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما شعیب شاہین نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی تک پارٹی احتجاج کے فیصلے پر قائم ہے کیونکہ ہمیں عمران خان کی صحت کے حوالے سے تشویش ہے۔

یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی احتجاج، علی امین گنڈاپور نے ہرصورت اسلام آباد پہنچنے کا اعلان کردیا

انہوں نے کہاکہ ہم ڈی چوک میں جاکر کوئی خون خرابہ یا ماحول خراب نہیں کرنا چاہتے، حکومت عمران خان سے ملاقات کرادے تو احتجاج کی کال واپس لے لیں گے۔

انہوں نے کہاکہ ہمیں مصدقہ اطلاعات ملی ہیں کہ جیل میں عمران خان کی طبیعت ٹھیک نہیں، اللہ کرے کہ ہماری اطلاعات غلط ہوں۔

شعیب شاہین نے کہاکہ ہم کوئی غیرآئینی یا غیرقانونی مطالبہ نہیں کررہے، لیکن حکومت کا مقصد ہے کہ ہمارے مزید کارکنوں کو گرفتار کیا جائے۔

انہوں نے کہاکہ ہم نے عمران خان سے ملاقات کی پٹیشن دائر کی تو پٹیشنر انتظار پنجوتھا کو اٹھا لیا گیا۔

احتجاج مؤخر کرنے کے حوالے سے اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، بیرسٹر علی ظفر

دوسری جانب پی ٹی آئی کے سینیئر رہنما بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ کل کا احتجاج مؤخر کرنے کے حوالے سے پارٹی میں اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں ایس سی او اجلاس کے موقع پر کوئی احتجاج نہیں ہوسکتا، وزارت داخلہ نے احکامات جاری کردیے

انہوں نے کہاکہ کل قومی مفاد کی کانفرنس ہورہی ہے، اس لیے پی ٹی آئی میں ایسے لوگ موجود ہیں جو چاہتے ہیں کہ احتجاج ملتوی کر دینا چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دنیا بھر میں سروس میں خرابی کیوں اور کیسے ہوئی؟ کلاؤڈ فلیئر نے وضاحت کردی

آئی فون 17 پاکستان میں اب بغیر سود کے قسطوں پر بھی ممکن، مگر کیسے؟

پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کے چچا سید مجاہد حسین بخاری انتقال کر گئے

کراچی: فائیو اسٹار ہوٹل کو 28 سال قبل چوری شدہ گاڑی پر ای چالان موصول

جی ڈی پی 3 فیصد بڑھتا ہے مگر سیلاب 9 فیصد نقصان کرتا ہے، سیاست اس پر ہونی چاہیے، مصدق ملک

ویڈیو

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ