ایس سی او اجلاس کے موقع پر کوئی احتجاج نہیں ہوسکتا، وزارت داخلہ نے احکامات جاری کردیے

پیر 14 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزارت داخلہ نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس کے موقع پر اسلام آباد انتظامیہ کو فول پروف سیکیورٹی کے احکامات جاری کردیے۔

وزارت داخلہ نے ایس سی او اجلاس کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی کے لیے چیف کمشنر اسلام اور آئی جی کو مراسلہ لکھ دیا۔

یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی کا ڈی چوک میں احتجاج، خیبرپختونخوا میں پارٹی لیڈران نے شرکت سے معذرت کرلی

وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ اسلام آباد کی حدود میں کسی غیر قانونی اجتماع کی اجازت نہیں ہے، شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر کوئی احتجاج یا لاک ڈاؤن نہیں ہوسکتا۔

وزارت داخلہ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلام آباد میں کسی بھی احتجاج یا لاک ڈاؤن سے روکنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

وزارت داخلہ نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ فول پروف سیکیورٹی کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے۔

واضح رہے کہ پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس کی میزبانی کررہا ہے، جس کے لیے غیرملکی مندوبین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے عین ایس سی او اجلاس کے موقع پر 15 اکتوبر کو ڈی چوک میں احتجاج کی کال دے دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں ایس سی او اجلاس کی آڑ میں کارروائی نہیں ڈالنی چاہیے، جماعت اسلامی کا آئینی ترامیم مؤخر کرنے کا مطالبہ

پی ٹی آئی کی جانب سے مطالبہ کیا جارہا ہے کہ اگر انہیں عمران خان تک رسائی نہیں دی جاتی تو احتجاج کی کال واپس نہیں لیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

سانحہ پمز کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش، ہوشربا انکشافات، ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کی سفارش

’وہ اپنا ذہنی توازن کھو رہے ہیں‘، جھیل کا نام تبدیلی کرنے کے فیصلے پر امریکیوں کی ٹرمپ پر تنقید

عمران خان کے بچوں کی طرح غزہ کے قیدیوں کے بچوں کو بھی بولنے کا موقع دیں، خواجہ آصف کا اسکائی نیوز کو جواب

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی چینی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت

ویڈیو

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں