ایرانی پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے کمانڈر اسماعیل قاآنی منظرعام پر آگئے

منگل 15 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایرانی پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے کمانڈر اسماعیل قاآنی بالا آخر منظرعام پر آگئے۔

ایرانی سرکاری ٹیلی وژن کے مطابق، اسماعیل قاآنی کو تہران کے مہرآباد ایئرپورٹ پر ایرانی پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے بریگیڈیئر جنرل عباس نیلفروشان کا جسد خاکی وصول کرنے کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں دیکھا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایرانی قدس فورس کے سربراہ اسماعیل قاآنی کہاں غائب ہیں؟

ایرانی ٹیلی وژن کے مطابق، فوٹیج میں اسماعیل قاآنی کو بیروت میں اسرائیلی حملے میں جاں بحق ہونے والے بریگیڈیئر جنرل عباس نیلفروشان کی الم ناک موت  پر روتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

چند روز قبل، ایرانی پاسداران انقلاب گارڈز کی جانب سے اپنے نائب کمانڈر عباس نیلفروشان کا جسد خاکی ملنے کی تصدیق کردی گئی تھی۔ ایرانی پاسداران انقلاب کا کہنا تھا کہ قدس فورس کے لیڈر عباس نیلفروشان لبنان میں آپریشنز کے ڈپٹی کمانڈر تھے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل نے حملہ کیا تو دشمن کو دھول میں اڑا دیں گے، ایران نے جوابی دھمکی دیدی

واضح رہے کہ اسماعیل قاآنی 27 ستمبر کو بیروت میں اسرائیلی فضائی حملے میں حزب اللہ سربراہ کی شہادت کے بعد سے غائب تھے اور ان سے رابطہ قائم نہ ہونے اور اس حملے میں جاں بحق ہونے کی اطلاعات گردش کررہی تھیں۔

اسماعیل قاآنی سے قبل قاسم سلیمانی ایرانی پاسداران انقلاب کے سربراہ تھے جنہیں امریکا نے 2020 میں ڈرون حملے میں شہید کردیا تھا۔ حملے کے وقت وہ عراق میں موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp