شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے رکن ممالک کے سربراہان حکومت کی کونسل کے 23 ویں اجلاس میں شرکت کے لیے غیرملکی وفود کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، آج شروع ہونے والے اس اجلاس میں شرکت کے لیے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کے بعد روس کے وزیراعظم بھی پاکستان پہنچ گئے ہیں۔
بھارتی وزیرخارجہ جے شنکرپاکستان پہنچ گئے۔ pic.twitter.com/yHnajNUHal
— WE News (@WENewsPk) October 15, 2024
ایس سی او کے اس اجلاس میں شرکت کے لیے چینی وزیر اعظم لی چیانگ سمیت بیشتر مندوبین پہلے ہی وفاقی دارالحکومت پہنچ چکے ہیں، جہاں 2 روزہ اجلاس میں رکن ممالک کے مابین ہاہمی تعاون کو مزید بڑھانے اور تنظیم کے بجٹ کی منظوری کے لیے اہم فیصلے متوقع ہیں۔
ایس سی او سربراہ اجلاس: کرغزستان کے وزیر اعظم ژاپاروف اکیل بیگ پاکستان پہنچ گئے۔ pic.twitter.com/KxkpDXWRm4
— WE News (@WENewsPk) October 15, 2024
بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر ایس سی او کانفرنس میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں، وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام نے نور خان ایئربیس پران کا پرتپاک استقبال کیا۔
کرغزستان کے وزیراعظم ژاپاروف اکیل بیگ ایس سی او کے سربراہانِ حکومت کے اجلاس میں شرکت کے لیے آج اسلام آباد پہنچ گئے، جہاں وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک اور دیگر اعلیٰ سول وفوجی حکام نے نورخان ایئربیس پر ان کا استقبال کیا۔
بیلا روس کے وزیر اعظم رومن الیگزینڈرووچ گولوچینکو بھی آج پاکستان پہنچے ہیں، اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچنے پر وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے ان کا استقبال کیا، استقبال کے موقع پرروایتی لباس میں ملبوس بچوں نے معزز مہمانوں کو گلدستے پیش کیے جبکہ دونوں رہنماؤں کی جانب سے خیرسگالی کے کلمات کااظہاربھی کیا گیا۔
Belarus Prime Minister Roman Golovchenko arrives in Islamabad for the SCO summit.#SCOSummit2024 pic.twitter.com/pHNwK0RvrF
— PTV World (@WorldPTV) October 15, 2024
اس کے علاوہ قازقستان کے وزیراعظم اولژاس بیک تنوف بھی پاکستان پہنچ گئے، جو ایس سی او کانفرنس میں اپنے ملک کی نمائندگی کریں گے۔
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر معزز مہمان کا استقبال کیا۔
قازقستان کےوزیراعظم اولژاس بیک تنوف پاکستان پہنچ گئے۔ فاقی وزیر عبدالعلیم خان نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر معزز مہمان کا استقبال کیا۔ pic.twitter.com/X1F51aEvSy
— WE News (@WENewsPk) October 15, 2024
شنگھائی تعاون تنظیم میں تاجکستان کی نمائندگی ان کے وزیراعظم خیر رسول زادہ کریں گے، جو اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔
وفاقی وزیر تجارت جام کمال نے تاجکستان کے وزیراعظم کا نور خان ایئربیس پر ان کا استقبال کیا۔
اس کے علاوہ تاجکستان کے وزیراعظم نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے بھی ملاقات کی ہے۔
Delighted to meet H.E. Mr. Qohir Rasulzoda, Prime Minister of Tajikistan on margins of 23rd SCO CHG. Thanked him for his participation in SCO meeting and conveyed my best wishes to H.E. Imomali Rahmon, President of Tajikistan. We are determined to continue working together to… pic.twitter.com/La2FqkPEJA
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) October 15, 2024
شہباز شریف نے تاجکستان کے وزیراعظم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس دوران دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔
روس کے وزیراعظم، ڈپٹی وزیراعظم پاکستان پہنچ گئے
شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے روس کے وزیراعظم میخائل ولادیمیرووچ مشہوسٹن اور روسی فیڈریشن کے ڈپٹی وزیراعظم الیکسی اوورچک اسلام آباد پہنچ گئے۔
سفارتی ذرائع نے بتایا کہ روسی وزیراعظم کے ہمراہ ایک بڑا وفد پاکستان پہنچا ہے، ایس سی او سربرہان مملکت اجلاس کے لیے سب سے بڑا وفد روسی فیڈریشن کا ہے۔
ذرائع کے مطابق روسی وفد دو حصوں میں پاکستان پہنچا ہے، روسی وفد میں وزیراعظم اور ڈپٹی وزیراعظم کے علاوہ دو سے تین وزرا بھی شامل ہیں۔
سفارتی ذرائع نے بتایا کہ روسی وزیراعظم کے وفد میں 58 سے زیادہ روسی صحافی بھی شامل ہیں، روسی وزیراعظم کل ایس سی او سربراہان حکومت اجلاس میں شرکت کریں گے۔
شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے سربراہان کی کونسل کے اس 2 روزہ اجلاس کی صدارت وزیر اعظم شہباز شریف کونسل کے موجودہ چیئرمین کے طور پر کریں گے، ان کے افتتاحی ریمارکس کے بعد دیگر سربراہان حکومت اجلاس سے خطاب کریں گے۔
ایس سی او کے ضابطہ کار کے تحت کارروائی کو ان کیمرہ رکھا جائے گا تاہم وزیراعظم شہباز شریف کا خطاب پاکستان ٹیلی ویژن براہ راست نشر کرے گا۔