شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اسلام آباد میں ہونے والے 2 روزہ سربراہی اجلاس کے موقع پر سربراہان مملکت اور دیگر غیرملکی وفود اور مہمانوں کے استقبال کے لیے خصوصی گانا ریلیز کردیا گیا ہے۔
وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے ریلیز کیے گئے گانے ’خوش آمدید‘ کو معروف گلوکار عمیر جسوال نے گایا ہے۔ اس گانے کی شاعری اور ویڈیو میں پاکستانی ثقافت، روایات اور مہمان نوازی کو نہایت خوبصورت انداز سے نمایاں کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایس سی او کانفرنس کے انعقاد پر کتنے کروڑ خرچ ہوئے؟
گانے کی ویڈیو میں ملک کی ترقی و خوشحالی کے جذبے سے سرشار مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے محنتی پاکستانیوں کو بھی دکھایا گیا ہے۔
Ministry of Information and Broadcasting has released a special song to welcome guests attending the 23rd Summit of the Shanghai Cooperation Organization (SCO) in Islamabad#SCOinPakistan #SCOSummitPakistan #SCO_2024 #RadioPakistan #news pic.twitter.com/Q0hdHPjtmy
— Radio Pakistan (@RadioPakistan) October 15, 2024
وزارت اطلاعات نے امید ظاہر کی ہے کہ ایس سی او اجلاس میں شرکت کے لیے آنے والے غیرملکی مہمانوں کو گانے ’خوش آمدید‘ کے ذریعے پاکستانی ثقافت کے بارے میں آگاہی حاصل ہوگی اور ان کے دلوں میں پاکستان کے لیے محبت کا جذبہ پروان چڑھے گا۔